ادرک چبانے کے سات ایسے فوائد جن کو پڑھ کر آپ ادرک استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

ادرک چبانے کے سات ایسے فوائد جن کو پڑھ کر آپ ادرک استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

بی کیو نیوز! اپنی روزمرہ زندگی میں ادرک کا استعمال تو آپ سب کرتے ہی ہیں۔ کبھی کھانا بنانے کے لیےتو کبھی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیئے، کبھی جوس بنا کر تو کبھی چائے میں ڈال کر پیتے ہیں۔ ادرک کے بے شمار فوائد نے اس کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ ادرک کا استعمال ہر طرح سے مفید ہے۔ ادرک اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹریل ہوتی ہے اور ساتھ ہی اس میں ڈائیٹری فائبر، کیلشئیم، میگنیشئم، مینگنیز، وٹامن (بی، 6، ای، بی 1، بی 2، بی 5)، زنک، فاسفورس، سوڈیم اور آئرن سمیت تمام ضروری

غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ ہماری اچھی صحت کی ضامن ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کو چبا کر کھانے سے آپ کی صحت پر کیا بڑااثر پڑتا ہے اور اس کو کس وقت چبا کر کھانا فائدہ مند ہے؟ 1۔ ادرک کو چبا کر کھانے سے کھانا جلد ہضم ہوتا ہے اور یہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں زیادہ کارآمد ہے۔ 2۔ جب آپ ادرک کو چباتے ہیں تو اس کا تازہ رس پیٹ میں جاتا ہے جوکہ پیٹ میں موجود کیڑوں کے خاتمے کے لیئے بے حد مفید ہے۔ 3۔ زیادہ بلغم آنے کی بیماری میں بھی ادرک چبا کر کھانا فائدہ مند ہے۔ 4۔ دانتوں میں کیڑا لگ جائے اگر تو ادرک چبا کر کھائیں یہ کیڑوں کو جڑوں سے نکالنے میں مفید ہوتی ہے۔ 5۔ ذیابطیس کے مرض میں اس کو چبا کر کھانا انسولین کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ 6۔ ہائپرٹینشن کا مرض لاحق ہے تو آپ روزانہ ادرک کو چبا کرکھائیں یہ زیادہ اچھا ہے۔ 7۔ حافظہ کمزور ہے تو اس کو چبائیں یہ آپ کی یاداشت کو بڑھانے میں مدد دے گی۔ 6۔ ہائپرٹینشن کا مرض لاحق ہے تو آپ روزانہ ادرک کو چبا کرکھائیں یہ زیادہ اچھا ہے۔ 7۔ حافظہ کمزور ہے تو اس کو چبائیں یہ آپ کی یاداشت کو بڑھانے میں مدد دے گی

Leave a Comment