اللہ پاک سےاپنی حیثیت کےمطابق مانگیں وہ اپنی شان کےمطابق عطاکریگا. پڑھئیےمحمودغزنوی کاواقعہ

اللہ پاک سےاپنی حیثیت کےمطابق مانگیں وہ اپنی شان کےمطابق عطاکریگا. پڑھئیےمحمودغزنوی کاواقعہ

بی کیونیوز! اللہ پاک سےاپنی حیثیت کےمطابق مانگیں وہ اپنی شان کےمطابق عطاکریگا. پڑھئیےمحمودغزنوی کاواقعہ ، محمود غزنوی کا دور تھا. ايک شخص کی طبیعت ناساز ہوئی تو طبیب کے پاس گیااور کہا کہ مجھے دوائی بنا کے دو طبیب نے کہا کہ دوائی کے لیے جو چیزیں درکار ہیں سب ہیں. سوائے شہد کے تم اگر شہد کہیں سے لا دو تو میں دوائی تیار کیے دیتا ہوں. اتفاق سے موسم شہد کا نہیں تھا. اس شخص نے حکیم سے ایک ڈبا لیا اور چلا گیا لوگوں کے دروازے

کھٹکھٹانے لگا. مگر ہر جگہ مایوسی ہوئی. جب مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ محمود غزنوی کے دربار میں حاضر ہوا. وہاں ایاز نے دروازہ کھولا اور دستک دینے والے کی رواداد سنی. اس نے وہ چھوٹا سا ڈبا دیا اور کہا کہ مجھے اس میں شہد چاہیے. ایاز نے کہا آپ تشریف رکھیے، میں بادشاھ سے پوچھ کے بتاتا ہوں. ایاز وہ ڈبا لے کر بادشاھ کے سامنے حاضر ہوا اورعرض کی کہ بادشاھ سلامت ایک سائل کو شہد کی ضرورت ہے. بادشاہ نے وہ ڈبا لیاور سائیڈ میں رکھ دیا. ایاز کو کہا کہ تین بڑے ڈبے شہد کے اٹھا کے اس کو دے دیے جائیں. ایاز نے کہا حضور اس کو تو تھوڑی سی چاہیے. آپ تین ڈبے کیوں دے رہے ہیں. بادشاھ نے ایازسے کہا ایاز وہ مزدور آدمی ہے. اس نے اپنی حیثیت کے مطابق مانگا ہے. ہم بادشاہ ہیں. ہم اپنی حیثیت کے مطابق دینگے. مولانا رومی فرماتے ہیں. آپ اللہ پاک سے اپنی حیثیت کے مطابق مانگیں وہ اپنی شان کے مطابق عطا کریگا. شرط یہ ہے کہ مانگیں تو صحیح۔ اگر کہانی پوری پڑھ لی ہے توایک بار درود شریف پڑھ کر کمینٹ میں ماشااللہ لکھیں.

Leave a Comment