آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں شد ید سردی اور دھند

بی کیو نیوز! موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ جمعرات سے دھند کی شدّت میں کمی کا امکان ہے۔ پاکستان میں کہیں بھی اگلے 5 دنوں کے دوران بارش کا امکان نہیں۔ رواں ہفتے جمعہ سے اتوار کے درمیان ملک کے انتہائی شمالی علاقوں بشمول چترال اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی برفباری یا بارش کا کچھ امکان ہے جمعرات کی شام سے ہفتے کی رات تک مطلع زیادہ تر ابر آلود رہیگا۔ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے میدانی علاقوں کی

متوقع موسمی صورتحال موسم زیادہ تر خشک رہنے، دھوپ ہونے اور موسمِ بہار سے منسلک درجہ حرارت رہنے کی توقع ہے کیونکہ رواں ہفتے میدانی علاقوں کے درجہ حرارت میں 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے قریب یا معمول سے تھوڑا زیادہ متوقع ہیں جبکہ کم سے کم درجہ حرارت سال کے اس وقت کے مطابق معمول سے کافی زیادہ ہو جائیں گے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیر سے بدھ کے درمیان دن کے وقت شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چلینگی، جن کی رفتار زیادہ سے زیادہ 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ جمعرات کو صوبے بھر میں ہوا نہ ہونے کے برابر ہوگی، جس کی وجہ سے ہوا کا معیار نہایت خراب رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم جبکہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ بدھ کی شام (آج) سے جمعرات کی صبح تک دھند چھائی رہ سکتی ہے تاہم جمعہ کو اسکی شدّت میں کمی متوقع ہے۔ جمعہ تک دھند زیادہ تر ختم ہو جاۓ گی اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث رواں ہفتے کے وسط کے بعد سے محض چند ایک مقامات پر دھند بننے کے امکانات ہونگے۔

Leave a Comment