اگر آپکا کوئی کام اٹکا ہوا ہے، نوکری کے معاملے میں پریشان ہیں یا اولاد کے معاملے میں پریشان ہیں، تو چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے اللہ تعالی کا یہ نام پڑھتے رہیں

اگر آپکا کوئی کام اٹکا ہوا ہے، نوکری کے معاملے میں پریشان ہیں یا اولاد کے معاملے میں پریشان ہیں، تو چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے اللہ تعالی کا یہ نام پڑھتے رہیں

بی کیونیوز! مصورُ ’’ صورت بنانے والا‘‘ یہ اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام ہے۔ بہت خوبصورت اور پیارا نام ہے. اگر آپ کسی کام کو لے کے پریشان ہیں، آپ کا کوئی کام نہیں ہو رہا تو آپ نے اس کے لیے یہ عمل کرنا ہے۔ انشاءاللہ آپ کی مشکل حل ہو جائے گی۔ اللہ تعالیٰ کے ہر نام کی اپنی ایک فضیلت ہے اپنے برکات ہیں۔ اسی طرح یا مصورُ اس نام کی اپنی ایک فضیلت ہے، اپنی برکت ہے، اپنی طاقت ہے۔ اگر آپ کا کوئی کام اٹکا ہوا ہے۔ نوکری کے معاملے میں پریشان ہیں، اولاد کے معاملے میں پریشان ہیں۔ تو آپ نے چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے

اللہ تعالی کا یہ نام پڑھتے رہیں۔ اس نام کو آپ المصورُ بھی پڑھ سکتے ہیں اور یا مصورُ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ گننے کی ضرورت نہیں، تعداد کی ضرورت نہیں۔ آپ نے کثرت کے ساتھ اس نام کو پڑھتے جانا ہے اور ذہن میں یہ رکھنا ہے کہ یا میرے پروردگار! اس نام کی برکت سے میری مشکل آسان فرما۔ انشاءاللہ آپ کا وہ کام جلد از جلد ہو جائے گاـ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا بندہ میرے متعلق جیسا گمان رکھتا ہے میں اس کے ساتھ ویسا ہی معاملہ کرتا ہوں۔ جب وہ میرا ذکر کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں اگر وہ اپنے دل میں میرا ذکر کر ے تو میں بھی اپنی شان خفیہ اس کا ذکر کرتا ہوں۔ اور اگر وہ جماعت میں میرا ذکر کرے تو میں اس کی جماعت سے بہتر جماعت میں اس کا ذکر کرتا ہوں اگر وہ میرے نزدیک آئے تو میں ایک بازو کے برابر اس کے نزدیک ہو جاتا ہوں۔ وظیفہ ان لوگوں کے لیے ہے۔ جن کے ہاں اولاد نہیں ہے یا پھر اولاد ہوتی ہے اور و ف ا ت پا جاتی ہے یا ایسی بانچ عورت جس کے ہاں اولاد نہیں ہے یا وہ عورت جس کا حمل گر جاتا ہے ضائع ہو جا تا ہے تو ایسی عورتوں کو چاہیے کہ سات دن روزہ رکھے افطار کے وقت اکیس مرتبہ یا مصورُ پڑھ کر پانی پر دم کر دے اور اسی پانی سے افطار کرے. انشاء اللہ تعالیٰ حمل قرار پا ئے گا اور فرزند صالح پیدا ہو گا اللہ تعالیٰ کے اس نام یا مصورُ کا جو دوسرا عمل ہے وہ یہ ہے کہ جو کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے اس نام یا مصورُ کا نمازِ فجر کے وقت سو مر تبہ ذکر کرے، ورد کر ے اس عمل کی بر کت سے اللہ تعالیٰ آنے والی تمام مشکلات مصیبتوں اور پریشانیوں کو دور کر دے گا.

Leave a Comment