بدھ کوسرخ چاند گرہن ہوگااورکن کن ممالک میں دیکھاجاسکےگا؟ اورجانئےچاند گرہن کی وجوہات!

بدھ کوسرخ چاند گرہن ہوگااورکن کن ممالک میں دیکھاجاسکےگا؟ اورجانئےچاند گرہن کی وجوہات!

بی کیونیوز! بدھ کوسرخ چاند گرہن ہوگااورکن کن ممالک میں دیکھاجاسکےگا؟ اورجانئےچاند گرہن کی وجوہات! کل 26مئی 2021 کو مکمل چاند گرہن ہوگا۔ جسے سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔ چاند گرہن پاکستان میں دن ہونے کے باعث دکھائی نہیں دےگا۔ البتہ امریکا کے مغربی حصے بشمول فیونکس، ٹیکساس، ہوسٹن اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں (میلبورن اور سڈنی)، فلپائن، ہانگ کانگ، ٹوکیو میں مکمل چاند گرہن نظر آئے گا۔ جبکہ مانٹریال،نیویارک، شکاگو، ارجنٹائن اور بیجنگ

میں جزوی چاند گرہن ہوگا۔ روزنامہ جنگ میں سید محمد عسکری کی شائع خبر کے مطابق جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ پاکستان کے وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48منٹ پر ہوگامکمل چاند گرہن 4بج کر 11منٹ پر ہوگا۔ اس گرہن اس گرہن کا اختتام شام 6 بج کر 5منٹ پر ہوگا۔ اس چاند گرہن کا دورانیہ 5گھنٹے ہے۔ اس گرہن کا نام سپر فلاور بلڈ مون رکھا گیا ہے۔ چونکہ 14منٹ کے لئے چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔ اس دوران مکمل چاند گرہن ہوگا۔ یہ واضح رہے کہ سائنس کے مطابق جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے توچاند گرہن ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چان نظر نہیں آتا۔ دوسرے لفظوں میں چاند گرہن کے دوران ہمیں زمین کا سایہ چاند پر پڑتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔

Leave a Comment