جمعہ کے دن سورۃ کہف پڑھنے کے فضیلت وفوائد

جمعہ کے دن سورۃ کھف پڑھنے کے فضیلت وفوائد

بی کیو نیوز! حضرت ابوسعید خدری رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے جمعہ کی رات سورۃ الکہف پڑھی۔ اس کے اور بیت اللہ کے درمیان نورکی روشنی ہوجاتی ہے، (سنن دارمی 3407 ) علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس نے جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھی اسے کے لیے دوجمعوں کے درمیان نورروشن ہوجاتا ہے، اس حدیث کے متعلق حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالی ” تخریج الاذکار ” میں کہتے ہیں کہ

یہ حدیث حسن ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ سورۃ الکھف کے بارے میں سب سےقوی یہی حديث ہے۔ دیکھیں ” فیض القدیر ” ( 6 / 198 ) اور علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع ( 6470 ) میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔ بن عمررضی اللہ تعالی بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے جمعہ کے دن سورۃ الکھف پڑھی اس کے قدموں کے نیچے سے لیکر آسمان تک نور پیدا ہوتا ہے جو قیامت کے دن اس کے لیے روشن ہوگا اور اس دونوں جمعوں کے درمیان والے گناہ معاف کردیۓ جاتے ہیں۔ سورہ کہف پڑھنے سے گھر میں سکون وبرکات نازل ہوتی ہیں اگر کسی شخص کو رات کو جاگنا منظور ہو اور کوئی جگانے والا نہ ہو اور اٹھنے کی امید نہ ہو تو عشاء کے بعد ایک بار سورہ کہف پڑھ کر سو جائے جس وقت اٹھنے کا ارادہ ہو اسی وقت آنکھ کھل جائے گی جو شخص قرض میں گرفتار ہو اور قرض اتارنا مشکل ہوگیا ہو بعد نماز جمعہ سورہ کہف سات بار پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرئےانشااللہ اس کا قرض اتر جائے گا سورہ کہف کو لکھ کر بوتل میں ڈال کر رکھیں اس طرح محتاجی اور قرض سے نجات ملے گی اور اس کے گھر والوں کو کوئی نقصان نہ دے سکے گا سورہ کہف پڑھنے والے گھر دشمن کے شر سے اور خطرے سے محفوظ رہتا ہے

Leave a Comment