حضرت علیؓ کی شہادت کیسےہوئی؟ اورنبی اکرمﷺ نےحضرت علیؓ کےبارےمیں کیافرمایا تھا؟

حضرت علیؓ کی شہادت کیسےہوئی؟ اورنبی اکرمﷺ نےحضرت علیؓ کےبارےمیں کیافرمایا تھا؟

بی کیو نیوز! حضرت علیؓ کی شہ.ادت کیسےہوئی؟ اورنبی اکرمﷺ نےحضرت علیؓ کےبارےمیں کیافرمایا تھا؟ حضرت علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ اور بعض دوسرے صحابہ کرام حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ میں بتادوں کہ سب سے بڑھ کر دو بدبخت انسان کون ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا کہ ہاں یا رسول اﷲ! ( صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ) بتائیے۔ آپ نے ارشاد فرمایا کہ ایک قوم ثمود کا سرخ رنگ والا وہ بدبخت، جس

نے حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کو قت-ل کیا اور دوسرا وہ بدبخت انسان جو اے علی! تمہارے یہاں پر (گردن کی طرف اشارہ کیا) تل-وار مارے گا۔ (مستدرک حاکم جلد ۳ ص ۱۴۰ تاص ۱۴۱مطبوعه حيدرآباد) حضرت علی بن ابی طالب پر خارجی ابن ملجم نے 26 جنوری 661ء بمطابق 19 رمضان، 40ھ کو کوفہ کی مسجد میں زہ-ر آلود خ-ن-ج-ر کے ذریعہ نماز کے دوران ق-ات-لانہ حم-لہ کیا، علی ؓبن ابی طالب زخم-ی ہوئے، اگلے دو دن تک آپ زندہ رہے. لیکن زخ-م گہرا تھا، چنانچہ جانبر نہ ہو سکے اور 21 رمضان 40ھ کو وفات پائی، آپؓ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی علیہٖ وآلہٖ وسلم کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے اور امت مسلمہ کے خلیفہ راشد چہارم تھے۔ حضرت علی ؓ 13 رجب کو ہجرت سے 24 سال قبل مکہ میں پیدا ہوئے. آپ کی پیدائش سے متعلق تواریخ میں لکھا گیا ہے کہ آپ بیت اللہ کے اندر پیدا ہوئے. حضرت علی ؓ کی امتیازی صفات اور خدمات کی بنا پر رسول کریم ؐ ان کی بہت عزت کرتے تھے. اور اپنے قول و فعل سے ان کی خوبیوں کو ظاہر کرتے رہتے تھے۔ جتنے مناقب حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بارے میں احادیث نبوی ﷺمیں موجود ہیں. کسی اور صحابی رسول کے بارے میں نہیں ملتے۔ حضرت علیؓ کے والد حضرت ابو طالب اور والدہ جنابِ فاطمہ بنت ِاسد دونوں قریش کے قبیلہ بنی ہاشم سے تعلق رکھتے تھے اور ان دونوں بزرگوں نے بعدِ وفات حضرت عبدالمطلب پیغمبر اسلام صلی علیہ وآلہ وسلم کی پرورش کی تھی۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں. بچپن میں پیغمبر کے گھر آئے اوروہیں پرورش پائی۔ پیغمبرکی زیرنگرانی آپ کی تربیت ہوئی، وہ ایک لمحہ کے لیئے بھی حضورؐ ان کو تنہا نہیں چھوڑتے تھے۔ آپ کے بارے میں عام روایت ہے کہ آپ نے 13 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا۔ عالم ِ اسلام کے چوتھے خلیفہ حضرت علیؓ کے متعلق حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی چند احادیث مبارکہ درجہ ذیل ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”علیؓ مجھ سے ہیں اور میں علیؓ سے ہوں.“ ”تم سب میں بہترین فیصلہ کرنے والا علیؓ ہے.“ ”علیؓ کو مجھ سے

وہ نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ علیہ السّلام سے تھی.“ ”یہ (علیؓ) مجھ سے وہ تعلق رکھتے ہیں جو روح کو جسم سے یا سر کو بدن سے ہوتا ہے.“ وہ خدا اور رسول کے سب سے زیادہ محبوب ہیں. یہاں تک کہ مباہلہ کے واقعہ میں حضرت علیؓ کو نفسِ رسول کا خطاب ملا، حضرت علیؓ کا عملی اعزاز یہ تھا کہ مسجد میں سب کے دروازے بند ہوئے، تو علی کرم اللہ وجہہ کا دروازہ کھلا رکھا گیا۔ جب مہاجرین و انصار میں بھائی چارہ کیا گیا، تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پیغمبر نے اپنا دنیا وآخرت میں بھائی قرار دیا۔ 19 رمضان 40 ہجری میں شام سے آئے ایک شقی القلب شخص عبد الرحمن بن ملجم نامی شخص نے قطامہ نامی خارجی عورت کی مدد سے مسجد کوفہ میں حالتِ سجدہ میں پشت سے سر پر زہ-روالی ت-ل-وار سے وار کرکے زخ-می کردیا، زخ-می ہونے پر آپ کے لبوں پر جو پہلی صدا آئی وہ تھی کہ ”ربِ کعبہ کی قسم آج علی کامیاب ہوگیا.“روزہ دار پر سجدے میں وار کیا، کون تھا یہ ق-ات-ل؟ ایک مسلمان کلمہ گو نماز پڑھنے والا، اللہ اکبر ہم ایسے مسلمانوں کو مسلمان کیسے کہہ سکتے ہیں. جو دل میں بُغض رکھتے ہوں۔ کیا شان ہے ہمارے خلیفہ علی علیہ السلام کی انھیں علم تھا، آج انھیں ق-ت-ل کردیا جائے گا اور ق-ات-ل کو جانتے تھے کون ہے. مگر اپنے رب کی رضا کے لیے قربانی پیش کی۔ پہلی قربانی باپ نے دی آخری قربانی کربلا میں بیٹے امام حُسین نے دی اور اس دین کو بچا لیا ایک سبق دیا ِ اسلام کو کہ کبھی باطل کے سامنے جُھکنا نہیں چاہے سر کٹ-انا پڑے۔ اللہ اکبر ایسے ہوتے ہیں، دین بچانے والے.علی مسجدِ کوفہ میں تشریف لائے، تو ابنِ مُلجم مسجد میں سورہا تھا، اُلٹا لیٹا ہوا نیچے تل-وار کو چھپائے تل-وار بھی زہ-ر میں بُجھی ہوئی. علی نے کہا ”اے ابنِ مُلجم اُٹھ جا، نماز کا وقت نکلا جارہا ہے. نماز ادا کر، وہ ملعون اُٹھا علی نے آخری سجدہ ادا کیا، یکایک ابنِ ملجم آگے بڑھا ایسا وار کیا، سرِ مبارک پر زہ-ر میں بجھا ہوا خن-ج-ر اپنا اثر کر گیا. روزہ میں روزدار کو ایسا زخم لگا کہ پھر اُٹھ نہ سکے. مسجدکوفہ میں شور برپا ہوگیا. قیامت کا منظر تھا۔ تمام چاہنے والے نالہ و فریاد کرنے لگے. حسن و حسین علیہ السلام مسجد میں تشریف لائے. اپنے بابا کو خ-ون سے تر دیکھا. اور گِریہ کرنے لگے. اصحاب حضرت علیؓ کو کاندھوں پہ ڈال کر گھر لے گئے. گھر میں کہرام برپا ہوگیا، بیٹیاں تڑپ گئیں، باپ کی حالت دیکھ کر۔ حکیم نے علاج شروع کیا مگر زہر اپنا کام کرچکا تھا. ادھر ابنِ ملجم کو گرفتار کر کے لایا گیا، حضرت علیؓ کے پاس یہاں ظرف دیکھیں حضرت علیؓ کا، اپنے بیٹوں سے فرمایا. بیٹا ق-ات-ل کو اتنا ہی زخ-م لگانا سزا کے طور پر جتنا اس نے مجھے دیا. اللہ اکبر یہ انصاف تھا ہمارے خلیفہ کا. تین دن اس زخم کی شدت میں تڑپتے رہے.21 رمضان کو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شہادت پائی.