رات کو سوتے وقت دائیں کروٹ پر لیٹ کر سو مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھنے کی اہمیت و فضیلت

رات کو سوتے وقت دائیں کروٹ پر لیٹ کر سو مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھنے کی اہمیت و فضیلت

بی کیونیوز! حضرت انس ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت فرماتے ہیں جو شخص روزانہ دو سو مرتبہ قل ھواللہ احد پڑھے تو اس کے پچاس سال کے گن-اہ اس کے نامہ اعمال سے مٹادیئے جاتے ہیں البتہ اس پر اگر قرض ہو تو وہ معاف نہیں ہوتا جب تک ادا نہ کرے یا صاحب حق معاف نہ کرے۔ روزانہ دو سو مرتبہ سورہ اخلاص آپ پڑھ سکتے ہیں آپ کسی بھی وقت پڑھ لیجئے چاہے رات کو جب سونے کے لئے جائیں تو پڑھ لیجئے یا آپ کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں بس آپ نے دوسو مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھنا ہے اور

اس کے اول آخر آپ نے درود ابراہیمی لازمی پڑھ لینا ہے درود شریف پڑھنے کےبعد سورہ اخلاص کو 200 مرتبہ پڑھ لیجئے ہم سب گن-اہ گار ہیں۔ اور بے شک ہم گن-اہ گار ہے اور ہمارے لئے اس سے زیادہ کیا بات ہوگی کہ ہمارے پچاس سال کے گن-اہ مٹا دیئے جائیں اور اس سے بڑھ کر ہمارے لئے کیا انعام ہوسکتا ہے ایک اور حدیث ہے حضرت انس ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت فرماتے ہیں کہ جو شخص سوتے وقت دائیں کروٹ پر لیٹ کر سو مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھے تو قی-امت کے دن اللہ اس سے فرمائیں گے اے میں بندے دائیں جانب سے جنت میں داخل ہوجا یعنی آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ چھوٹا ساکام ہے چھوٹا سا عمل ہے اور اس کی فضیلت و اجر بہت زیادہ ہے تو قی-امت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ اے میرے بندے دائیں جانب سے جنت میں داخل ہو جا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: سب جمع ہوجاؤ تمہیں ایک تہائی قرآن سناؤں گا۔ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جمع ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم تشریف لائے اور قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ پڑھی اور ارشاد فرمایا یہ سورۃ ایک تہائی یعنی تیسرا حصہ قرآن کے برابر ہے۔ ایک آدمی کو سورہ الاخلاص سے بہت محبت تھی اور اس محبت کی وجہ سے وہ اس سورت کو ہر نماز کی قراءت کے اختتام پر پڑھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے اس کی اس سورت سے محبت کی وجہ سے اسے جنت میں داخل کر دیا۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس صحابی کے متعلق جو امام تھے اور ہر نماز میں قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ ضرور پڑھا کرتے تھے۔ اور جب ان سے اس کا سبب در یافت کیا گیا تو کہا: مجھے اس سورت سے بے حد

محبت ہے۔ فرمایا: اس شخص کو خبر دے دو کہ بے شک اللہ تعالیٰ بھی اس شخص سے محبت کرتے ہیں۔ ایک اور حدیث میں ایک صحابی کا واقعہ آیا ہے کہ وہ ہمیشہ اور سورتوں کے ساتھ سورۂ اخلاص ہر رکعت میں ضرور پڑھا کرتے تھے، جب ان سے اس کا سبب دریافت کیا گیا تو انھوں نے کہا: مجھے اس سورت سے بہت محبت ہے تو اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا: اس سورت کی محبت ہی تم کو جنت میں داخل کردے گی۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک شخص کو صدقِ دل سے قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ پڑھتے ہوئے سنا تو فرمایا: اس شخص کے لیے جنت واجب ہو گئی۔ جو شخص دن میں دو سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، اس سے 50 سال کے گن-اہ معاف ہوجاتے ہیں، الا یہ کہ اس پر کسی کا قرض ہو.

Leave a Comment