رسول اللهﷺ نےارشادفرمایا کہ میں پسندکرتاہوں کہ( سورت یٰس) میری امت کےہرانسان کےدل میں ہو

رسول اللهﷺ نےارشادفرمایا کہ میں پسندکرتاہوں کہ( سورت یٰس) میری امت کے ہرانسان کےدل میں ہو

بی کیونیوز! رسول اللهﷺ نےارشادفرمایا کہ میں پسندکرتاہوں کہ( سورت یٰس) میری امت کےہرانسان کےدل میں ہو. امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے صفوان رحمہ اللہ سے بيان كيا ہے وہ كہتے ہيں. مجھے مشائخ نے بيان كيا كہ وہ غضيف بن الحارث الثمالى جو كہ صحابى ہيں. ان كى موت كے وقت ان كے پاس حاضر ہوئے تو وہ كہنے لگے: كيا تم ميں سے كوئى يٰس كى تلاوت كرتا ہے؟ تو صالح بن شريح السكونى نے سورۃ يٰس كى تلاوت شروع كى اور جب وہ چاليس آيت كى تلاوت

كر چكے تو ان كى روح قبض ہوگئى. راوى كہتے ہيں: تومشائخ كہا كرتے تھے، جب ميت كے پاس سورۃ يٰس كى تلاوت كى جائے تو اس كى بنا پر اس سے تخفيف ہو جاتى ہے. صفوان رحمہ اللہ كہتے ہيں عيسىٰ بن معتز نے ابن معبد كے پاس سورۃ يٰس كى تلاوت كى تھى . حضرت ابي هريرة رضی الله عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بے شک الله تعالی نے آسمانوں اور زمین کی پیدائش سے ایک ہزار پہلے (سورت ) طه اور (سورت ) يٰس کو پڑها، ( یعنی ان کی قراءت کو ظاہرکیا اوران کی تلاوت کے ثواب کوبیان کیا ) جب فرشتوں نے قرآن سنا تو کہا کہ خوشخبری ہے اس امت کے لیئے جس پر یہ ( قرآن یا طه ويس ) نازل ہوگا. اور خوش قسمت ہیں وه سینے جو اس کو محفوظ ( یعنی حفظ ) کریں گے. اور خوش قسمت ہیں وه زبانیں جو ( زبانی یا دیکهہ کر ) اس کی تلاوت کریں گی. حضرت ابن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله صلى الله وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں پسند کرتا ہوں کہ ( سورت یٰس ) میری امت کے ہر إنسان کے دل میں ہو۔

Leave a Comment