Home / The Holy Quran / رمضان کےتین عشرہ اور انکی دعائیں

رمضان کےتین عشرہ اور انکی دعائیں

رمضان المبارک کا مہینہ  دنیا بھر کے تما م مسلمانوں کی عقیدت ، سخاوت اور قربانی کی عکا سی کرتا ہے۔  صدیوں سے  لو گ رمضان میں پرجوش  طریقے سے روزہ رکھتے ۤآئے ہیں اوراس کی روحانی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ قرآن و حدیث میں رمضان مبارک کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ کیونکہ یہ وہ با برکت مہینہ ہے۔ جس میں قرآن پاک نا زل کیا گیا۔ اور اس مہینے میں ایک ایسی رات ہے

 

جوہزار راتوں کی عبادت سے افضل اور بہتر ہے۔ ہر سال بہت سے مسلمان  اسلام کے نویں مہینے میں روزے رکھتے ہیں ۔  ماہ رمضان  اور روزہ اسلام کا کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے۔ جو مسلمان جسمانی طور پر ٹھیک اور صحتیاب ہیں۔ انہیں طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک پورے مہینے کے ہر دن کا روزہ رکھنا فرض ہے۔ اور روایت کے مطابق رمضان کا مہینہ چاند دکھنے سے 29 سے 30 دن تک جاری رہتا ہے۔ اللہ تعالٰی رمضان کے مقدس مہینے کو تین مراحل میں تقسیم کرتا ہے۔ جسے ہم عشرہ کہتے ہیں۔

رمضان کے تین عشرہ

(پہلا عشرہ  کی الۤلہ رحمت کی عکاسی کرتا ہے (رحمت

(دوسرا عشرہ  کیالۤلہ مغفرت کی عکاسی کرتا ہے (مغفرت

(تیسرا عشرہ جہنم سے حفاظت کی عکاسی کرتا ہے (نجات

حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:کہ رمضان وہ مہینہ ہے۔ جس کی ابتدا رحمت ، اس کے درمیان میں مغفرت اور اس کا اختتام میں دوزخ کی آگ سے نجات ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ رمضان کا مہینہ برکتوں ، رحمتوں اور مغفرت سے بھرا ہوا ہے۔ تمام دنیا کے مسلمانوں کے لئے یہ بہترین موقع ہو تا ہے کہ جب وہ اللہ کی زیادہ نعمتیں جمع کر سکتے ہیں۔ اوراپنی مغفرت کے لئے دعائیں کرتے ہیں تاکہ روز آخرمیں جہنم کی آگ سے بچ سکیں۔

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ -رحمت

رمضان المبارک کے پہلے دس دن رحمت اور برکت کے دن ہیں اور ہر مسلمان کو الۤلہ تعالٰی سےرحمتیں اور برکتیں طلب کرنی چاہئیں۔ یہ آیت عام طور پرسب مسلمانوں کو پہلے دس دن میں کثرت سے پڑھنی چا ہیئے۔

:پہلے عشرہ کی دعا یہ ہے

first-ashra-dua

 

 

ترجمہ: اے زندہ اور قائم رب! میں تیری رحمت کے حصول کی فریاد کرتا ہوں۔

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ – معافی

رمضان المبارک کے دوسرے دس دن گیارہویں تا بیس تاریخ دوسرے عشرہ پر مشتمل ہے۔ تمام مسلمانوں کو اللہ تعالٰی سے مغفرت مانگنی چاہئیے۔ اپنے سارے گناہوں پر پشیمان ہو نا چا ہئیے اور معا فی مانگنا چا ہئیے۔

:دوسرے عشرہ کی دعا یہ ہے::

second-ashra-dua

 

 

ترجمہ: میرے رب! میں اپنے گناہوں کی مغفرت چاہتا ہوں اور تیری جانب پلٹتا (توبہ کرتا) ہوں۔

رمضان کا تیسراعشرہ ۔ حفاظت

تیسرا عشرہ اکیس رمضان سے شروع ہوتا ہے اور چاند کے مطابق 29 یا 30 رمضان کو ختم ہوتا ہے۔ تیسرا عشرہ جہنم سے حفاظت کے لئے ہے۔ اس کا مطلب نجات ہے۔ اور رمضان المبارک کے آخر میں اللہ تعالی سے جہنم کی آگ سے بچنے کی طلب کی جا تی ہے۔ آخری عشرہ میں بہت سارے مسلمان اعتکاف (تنہائی کی عبادت) کرتے ہیں۔ اور شب قدر کو پا نے کی کو شش کرتے ہیں  

 الۤلہ تعا لی قرآن مجید میں فرماتے ہیں کہ 

“بے شک ہم نے اسے (قرآن) کو بابرکت رات میں نازل کیا۔ بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں۔ اس (رات) میں ہر حکمت والے کام کا (جدا جدا) فیصلہ کردیا جاتا ہے۔ ہماری بار گاہ کے حکم سے، بیشک ہم ہی بھیجنے والے ہیں۔ یہ آپ کے رب کی جا نب سے رحمت ہے، بیشک وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔ قرآن 44: 3-6

:تیسرے عشرہ کی دعا یہ ہے::

third-ashra-dua

 

 

ترجمہ: اے اللہ! مجھے آگ کے عذاب سے بچا لے۔

About Blowing Quotes

Leave a Reply