سردی کی شدّت میں اضافہ اور بارش، اگلے آٹھ دن تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کردی

محکمہ موسمیات نے عوام خبردار کردی

بی کیو نیوز! سعودی عرب کا شمار دُنیا کے گرم ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں یہاں کے بعض علاقوں میں دُنیا بھر میں سب سے زیادہ گرمی یہیں پر ریکارڈ کی جاتی ہے۔ تاہم اس بار سعودی عرب میں سردی بھی ریکارڈ توڑنے والی ہے۔ مملکت میں اگلے 8 دن تک سردی کی شدید لہر کی وارننگ جاری ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کہا ہے کہ 16 جنوری سے 24 جنوری تک مملکت میں کڑاکے کی سردی کا راج رہے گا۔ ماہرموسمیات حسن کرانی نےاپنی ٹویٹر پوسٹ میں بتایا ہے کہ ہفتہ کی شام

سے اگلے آٹھ روز تک سعودی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ عوام سردی سے بچاؤ کے لیے خصوصی انتظامات کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاًشمالی علاقوں میں بارش، برف باری، سرد ہواؤں کے چلنے سے درجہ حرارت بہت کم ہو جائے گا۔ جبکہ ایک اور ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ دو روز کے دوران ملک میں درجہ حرارت میں تین سے پانچ درجے کا اضافہ ہوا تھا۔ آئندہ ہفتے سے مملکت میں بعض مقامات پر درجہ حرارت تین سے پانچ درجے سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ اگلے چند روز میں بعض شہروں تبوک، مدینہ منورہ، شمالی علاقوں، الجوف، مکہ، ساحلی علاقوں، حائل، القصیم میں بارشوں اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ وہ اگلے چار روز کے دوران خراب موسم کی صورت میں گھروں سے بغیر ضرورت باہر نہ نکلیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر موسم کے حوالے سے وقتاً فوقتاً اطلاع دی جاتی رہے گی۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مقامی افراد اور تارکین سے کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران وادیوں اور نشیبی علاقوں کا رُخ کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی پکنک کی غرض سے نہ جائیں۔ کیونکہ نشیبی علاقوں میں پانی اکٹھا ہونے سے ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ خصوصاًگاڑیوں کے وائپرزکو سفر سے پہلے چیک کر لیا جائے کیونکہ بارش ہونے کی صورت میں وائپر خراب ہونے پر گاڑی چلانے میں انتہائی دشواری ہوتی ہے اور حادثات کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ تمام ڈرائیورز حدِ رفتار سے تجاوز نہ کریں اور طغیانی والے علاقوں سے دُور رہیں۔ کیونکہ ماضی میں
بارشوں کے دوران کئی سیاحوں اور ڈرائیورز کی وادیوں میں پانی میں پھنس جانے سے جانیں جا چکی ہیں۔

Leave a Comment