سوشل میڈیا پر توہین رسالت کا الزام ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو سزاۓ موت سنا دی گئی

بی کیونیوز! انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے تین ملزمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سوشل میڈیا گستاخانہ مواد کیس جج راجہ جواد عباس کی موجودگی میں سنایا۔ عدالت نے 15دسمبر 2020 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے ملزمان ناصر احمد سلطان، رانا نعمان اور عبدالوحید کو سزائے موت سنا دی جبکہ ایک ملزم پروفیسر انوار احمد کو توہین مذہب پر دس سال قید ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ چار اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان پر توہین مذہب کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔

Leave a Comment