شوہروں کی 5 ایسی عادات جو بیویوں کو بہت پسند ہیں

شوہروں کی 5 ایسی عادات جو بیویوں کو بہت پسند ہیں

بی کیونیوز! میں دعوے سے کہتا ہوں رات سونے سے پہلے اگر بیوی کی پیشانی پر بوسہ دے دو تو یقین جانیں وہ آپ کی محبت میں مسکراتے ہوئے پر سکون نیند سوئے گی۔ اسی طرح خود پر لازم کر لو کہ کھانا بیوی کے ساتھ کھانا یا کم از کم دن میں ایک وقت کا کھانا بیوی کے ساتھ کھانا ہے، اگر یہ عمل شروع کریں گے تو یقین جانیں ایک وقت ایسا آئے گا کہ اگر آپ کہیں مصروف ہیں۔ تو آپ کی بیوی بھوکی سوجائے گی۔ لیکن آپ کے بغیر ایک نوالہ پیٹ میں نہیں ڈالے گی اور یہ میاں بیوی کے

درمیان محبت کی ایک خوبصورت دلیل ہے۔ کھانا کھاتے وقت ہاتھ سے دو نوالے بیوی کو کھلادیں، یہ عمل شوہر اور بیوی کے درمیان انس پید کرتا ہے ،اگر بیوی کسی بات پر ناراض ہے تو ناراضگی کو دور کرنے میں بھی مدد گار ثابت گا یہ عمل میاں اور اور بیوی کے درمیان محبت کو تقویت فراہم کرتا ہے۔ کھانا کھاتے وقت بیوی کے بنائے ہوئے کھانے کی دو الفاظ میں تعریف کریں یہ بیوی کے کھانا پکانے کا حق ہے اس سے بیوی کے اندر حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔ یہ دو چار باتیں تھیں جن پر عمل کر کے زندگی کو بہت زیادہ خوبصورت بنایا جاسکتا ہے لوگ کہتے ہیں آپ باتیں تو خوبصورت لکھتے ہیں لیکن عملی طور پر مشکل ہے کیسی مشکل ان اعمال کو کرنے میں؟ نہ ہمارے پیسے لگتے ہیں ،نہ ہمارا وقت ضائع ہوتا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی مشکل پیش آتی ہے زندگی کو خوبصورت بنانا پڑتا ہے خوبصورت زندگی بازار میں نہیں ملتی خود بنانا پڑتی ہے۔ بہت سے لوگ ہیں جو انا کے اندر یہ اعمال نہیں کرتے ایک جگہ پڑھ رہا تھا رسول کریم ﷺ پانی پینے کے لئے پیالے پر وہاں ہونٹ لگاتے تھے جہاں سے ان کی زوجہ ؓ نے ہونٹ لگاکر پانی پیا ہو۔ اس دنیا کی تمام تر عزتوں کو اکٹھا کر لیا جائے تو رسول کریم ﷺ کی نعلین مبارک میں لگی خاک مبارک کے ایک ذرے کی برابر ی نہیں کر سکتی ۔تو ذرا دیکھیں دونوں جہانوں کے سردار کا اپنی بیویوں کے ساتھ کیسا معاملہ تھا ہم پڑھیں گے تو ہمیں معلوم ہوگا ناں،ہمیں ہمارے دفتری کام، دوستوں اور موبائل سے فرصت نہیں ملتی لہٰذا اپنی انا کو چھوڑ کر ان اعمالوں کو زندگی میں لانا بہت ضروری ہے تا ک آپ کی ازدواجی زندگی ایک خوشگوار ازدواجی زندگی بن جائے ، ورنہ دنیا میں کروڑوں لوگ زندگی گزار رہے ہیں۔ آپ بھی گزار لیں گے کیا فرق پڑتا ہے ،میں اکثر کہتا ہوں زندگی کو گزارنا نہیں ہے زندگی کو جینا ہے اور یہ کام اپنی انا کو چھوڑے بغیر ممکن نہیں۔

Leave a Comment