ش-را-ب کے ایک گھونٹ پینے کا عذ-اب

شراب کے ایک گھونٹ پینے کا عذاب

بی کیونیوز! تاجدارِ نبوّت، ماہ رسالت ﷺ کا فرمان ہے، ”اللہ پاک نے مجھے تمام جہان والوں کیلئے رحمت اورھدایت بناکر بھیجا ہے، مجھے اس لئے مبعوث فرمایا ہے کہ میں گانے بجانے کے آلات اور جاہلیت کے کاموں کو مٹا دوں، میرے پروردگار عزوجل نے اپنی عزت کی قسم یاد کر کے فرمایا ہے ،”میرا جو بندہ ش-را-ب کا ایک گھونٹ بھی پئے گا میں اسے اس کی مثل جہ-نم کا کھولتا ہوا پانی پلاؤں گا اور میرا جو بندہ میرے خوف سے ش-را-ب پینا چھوڑ دے گا میں اسے جنت میں اچھے رفقاء کے ساتھ

پِلاؤں گا ۔ عزیز ساتھیو! اندیشہ ہے کہ ش-را-بیوں اور شطرنج کھیلنے والوں وغیرہ کو مر-تے وقت کلمہ نصیب نہ ہو۔ اس ضمن میں دو حکایات ملاحظہ ہوں:۔ حضرت علامہ محمد بن احمد ذہبی علیہ رحمۃ فرماتے ہیں ،ایک شخص ش-را-بیوں کی صحبت میں بیٹھتا تھا جب اس کی مو-ت کا وقت قریب آیا تو کسی نے کلمہ شریف کی تلقین کی تو کہنے لگا، “تم بھی پیو اور مجھے بھی پلاؤ۔ ” معاذ اللہ عزوجل بغیر کلمہ پڑھے مرگیا جب ش-را-بیوں کی صحبت کا یہ حال ہے تو ش-را-ب پینے کا کیا وبال ہو گا! ایک شطرنج کھیلنے والے کو مر-تے وقت کلمہ شریف کی تلقین کی گئی تو کہنے لگا،” شاھک یہ کہنے کے بعد اس کا دم نکل گیا ۔(4) عزیز ساتھیو! اسلام نے ش-را-ب نو-شی کو جو حرام قرار دیا ہے اس میں بے شمار حکمتیں ہیں، اب کف-ار بھی اس کے نقصانات کو تسلیم کرنے لگے ہیں، چنانچہ ایک غیر مسلم محقق کے تأثرات کے مطابق شروع شروع میں تو بدن انسانی ش-را-ب کے نقصانات کا مقابلہ کر لیتا ہے اور ش-راب-ی کو خوشگوار کیفیت مل جاتی ہے مگرجلد ہی داخلی قوت برداشت ختم ہو جاتی اورمستقل مضر اثرات مرتب ہونے لگتے ہیں۔ ش-را-ب کا سب سے زیادہ اثر جگر پر پڑتا ہے اور وہ سکڑنے لگتا ہے، گردوں پر اضافی بوجھ پڑتا ہے جو بالآخر نڈھال ہوکر انجام کار ناکارہ ہو جاتے ہیں، علاوہ ازیں ش-را-ب کے استعمال کی کثرت دماغ کو متورم کرتی ہے، اعصاب میں سوزِش ہو جاتی ہے نتیجۃً اعصاب کمزور اور پھر تب-اہ ہو جاتے ہیں، ش-را-بی کے معدہ میں سوجن ہو جاتی ہے، ہڈیاں نرم اور خستہ ہو جاتی ہیں، ش-را-ب ج-سم میں موجود وٹامنز کے ذخائر کو تباہ کرتی ہے وٹامنB اورC اس کی غار تگری کا بالخصوص نشانہ بنتے ہیں.

Leave a Comment