صدقہ کی 40 اقسام

صدقہ کی 40 اقسام

بی کیونیوز! صدقہ کی 40 اقسام 1. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچنا صدقہ ہے۔ *[بخاری: 2518]* 2. اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ *[ابن حبان: 3368]* 3. بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ *[ابن حبان: 3368]* 4. گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ *[ابن حبان: 3377]* 5. کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ *[ابن حبان: 3377]* 6. راستے سے پتھر، کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]* 7. مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ *[ابن حبان: 3377]* 8. اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ *[ترمذی: 1956]* 9. بھٹکے ہوئے شخص کو

راستہ بتانا صدقہ ہے۔ *[ترمذی: 1956]* 10. لا الہ الا الله کہنا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]* 11. سبحان الله کہنا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]* 12. الحمدلله کہنا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]* 13. الله اکبر کہنا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]* 14. استغفرالله کہنا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]* 15. نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]* 16. برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]* 17. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ *[بخاری: 55]* 18. دو لوگوں کے بیچ انصاف کرنا صدقہ ہے۔ *[بخاری: 2518]* 19. کسی آدمی کو سواری پر بیٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ *[بخاری: 2518]* 20. اچھی بات کہنا صدقہ ہے۔ *[بخاری: 2589]* 21. نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ *[بخاری: 2518]* 22. راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔ *[بخاری: 2518]* 23. خود کھانا صدقہ ہے۔ *[نسائی – کبری: 9185]* 24. اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔ *[نسائی – کبری: 9185]* 25. اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔ *[نسائی – کبری: 9185]* 26. اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔ *[نسائی – کبری: 9185]* 27. کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ *[نسائی: 253]* 28. اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ *[ترمذی: 1963]* 29. پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔ *[ابو یعلی: 2434]* 30. اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ *[ابو یعلی: 2434]* 31. ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔ *[ابو داﺅد: 5243]* 32. آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔ *[بخاری – تاریخ: 259/3]* 33. تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1553]* 34. بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔ *[بیہقی – شعب: 3367]* 35. پانی پلانا صدقہ ہے۔ *[بیہقی – شعب: 3368]* 36. دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ *[ابن ماجہ: 3430]* 37. کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1009]* 38. گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ *[ترمذی: 1963]* 39. ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔ *[ابن حبان: 3368]* 40. علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ *[ابن ماجہ: 243]* صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ یہ تحریر صدقہ جاریہ ہے۔ شیئر کرکے باقی احباب تک پہنچائیے۔ جزاک اللہ خیرا

Leave a Comment