عالمی کھلاڑی کرسٹیانورونالڈوکی جانب سےکوکا کولاکی بوتل ہٹانےپریہودی کمپنی کوکچھ سیکنڈز میں اربوں ڈالرکا نقصان۔

عالمی کھلاڑی کرسٹیانورونالڈوکی جانب سےکوکا کولاکی بوتل ہٹانےپریہودی کمپنی کوکچھ سیکنڈز میں اربوں ڈالرکا نقصان۔

بی کیو نیوز! عالمی کھلاڑی کرسٹیانورونالڈوکی جانب سےکوکا کولاکی بوتل ہٹانےپریہودی کمپنی کوکچھ سیکنڈز میں اربوں ڈالرکا نقصان۔ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے پیرکے روز ہونے والی پریس کانفرنس یورو 2020 کو بڈاپسٹ میںاسپانسرڈ مشروب کوکاکولا کی دوبوتلوں کو سائڈ پر رکھتے ہوئے پانی کی بوتل اٹھا کر کہا ’ ایگوا ( پانی!)‘۔ دیکھتے ہی دیکھتے رونالڈو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 30 منٹ کی اس پریس

کانفرنس میں رونالڈو کی جانب سے سافٹ ڈرنک کےبجائے پانی کو فروغ دینے کے بعد کوکا کولا کے شیئر کی قیمت 56 ڈالر 10 سینٹ سے کم ہوکر 55 ڈالر 22 سینٹ پر پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں کوکاکولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا اور اس بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کی مالیت 242 ارب ڈالر سے کم ہوکر 238 ارب ڈالر ہوگئی۔ اکثر نوٹ کیا جا تا ہے کہ معروف کھلاڑی انٹرویوز کے دوران بار بار سر کھجاتے ہیں، جس کا مقصد پہنے گئے برانڈ کی نمائش کرنا ہوتا ہے۔ ایک بار جب آپ کو اس کا علم ہوجائے تو اس کا نوٹس نہ لینا ہمارے لئے تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے جو ظاہر ہے کہ الجھن کا باعث بنتا ہے۔ لیکن اس عمل سے ہمیں اس غیر معمولی تجارتی طاقت کے بارے میں بھی پتہ چلتا ہے، جو ان کھلاڑیوں کو اپنے زیر اثر رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ میں یقیناً پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں بات کر رہا ہوں جنہوں نے پیر کو ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ایک پریس کانفرنس کے لیے بیٹھنے کے فوری بعد ہی اپنے سامنے والی میز پر رکھی گئیں کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹا دیں۔ اس کے بعد پرتگال ٹیم کے کپتان نے پانی کی بوتل پکڑتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کی سمجھ میں نہ آئے تو اصل چیز ’ایکوا‘ یعنی پانی ہے۔ اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے یورو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری پریس کانفرنس میں آمد پر کھلاڑیوں کو کوکاکولا اور کوکا کولا زیروشوگرکے ساتھ پانی بھی پیش کیا جاتا ہے۔ واضح رہے رونالڈو پہلے بھی سافٹ ڈرنکس اور میٹھے مشروبات پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اور اپنے بیٹے رونالڈو جونیئر پر جنک فوڈ کھانے اور کوکا کولا اور فانٹا پینے پر برہمی کا اظہار کر چکے ہیں.

Leave a Comment