فرعون کے والدین کون تھے؟ اور فرعون کی پیدائش کیسے ہوئی؟

فرعون کے والدین کون تھے؟ اور فرعون کی پیدائش کیسے ہوئی؟

بی کیونیوز! قدیم مصر کے فرعون طوطن خامن کو عام طور پر ایک طلسماتی بادشاہ کے روپ میں پیش کیا جاتا ہے اور مصری دیو مالاؤں اور تاریخی تذکروں میں بھی اسے بہت ہی ہیبت اور جلال والا فرعون ظاہر کیا جاتا ہے لیکن ایک طویل سائنسی تحقیق کے بعد اب اس کی اصلیت دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ، تاریخ دانوں، سائنسدانوں اور علم بشرہات ماہرین نےملکر ایک طویل تحقیق کی۔ انہوں نے مصری شہر گیزا میں فرعون کے مقبروں کے شہر میں موجود طوطن خامن کے ڈھانچے اور باقیات پر

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیق کی اور طاقتور کمپیوٹروں سے بنائے گئے 2000 جسمانی نقوش کی مدد سے اس کے جسم اور خدوخال کی تصویر تیار کر لی۔ حقائق سے پردہ اٹھا تو معلوم ہوا کہ یہ فرعون قدرے زنانہ جسم کا مالک تھا، اس کا بایاں پاؤں ٹیڑھا تھا اور بیماری اور کمزوری کی وجہ سے وہ چھڑی کے سہارے چلتا تھا۔ طوطن خامن اس کے والد اخناطون اور والدہ کے ڈی این اے نمونوں کے تجزئیے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کے والدین آپس میں بھائی بہن تھے اور ان کے شرمناک تعلق سے اس کی پیدائش ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فرعون کی جسمانی خامیوں، کمزوریوں کی وجہ بھی یہی تھی کہ اس کے والدین میں بھائی بہن کا رشتہ تھا۔ طوطن خامن فرعون آج سے تقریباً 3500 سال قبل مصر کا حکمرا ن تھا۔ مقبرہ فرعون کی رانی کا ہے جن کا نام خنت کاوس سوئم ہے، آثار قدیمہ کے ماہرین نے مصر میں لگ بھگ 4،000 سال پرانی قبر دریافت کی ہے۔ چیک آثار قدیمہ کی ٹیم کے مطابق، یہ قبر فرعون کے شاہی گھرانے کی ایک ایسی رانی کی ہے جو مقبرے کی دریافت سے پہلے تاریخ میں نامعلوم تھیں۔ مصر کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ مقبرہ مصر کی دارالحکومت قاہرہ کے جنوب مغرب میں 32 کلو میٹر کی دوری پر واقع قدیم ریاست‘ ابوسر۔ کے سب سے بڑے قبرستان میں دریافت ہوا ہے جو فراعین کی پانچویں نسل کے گھرانوں کے ساتھ منسوب ہے۔ ابو سر قدیم مصر کے دارالحکومت میمیفس کا پرانا شاہی قبرستان تھا۔ یہاں فرعون نفرفری کا اہرام ہے، جس نے4500 قبل مسیح پہلے مصر میں حکومت کی تھی۔

Leave a Comment