فیلڈ مارشل عمر پاشا کون تھے؟

فیلڈ مارشل عمر پاشا کون تھے؟

بی کیونیوز! عثمانی کمانڈر عمر پاشا خلافت عثمانیہ کے نامور ترین فوجی افسران میں سے ایک تھے انہوں نے روس کو عبرتناک شکست دی۔ عمر پاشا پہلے مسلمان نہیں تھے بلکہ آسٹریا کے فوج میں تھے مگر عثمانی فوج سے متاثر تھے اس لیےاسلام قبول کیا اور ہجرت کرکےخلافت میں آکرعثمانی فوج میں شامل ہوگئے۔ عمر پاشا1806 کو آسٹریا میں پیدا ہوئے 1853 کو ترقی پاکرعثمانی فوج میں میجر جنرل بن گئے اسی سال خلافت اور روس کے درمیان یوکرائن میں

جنگ چھڑ گئی جو دو سال جاری رہی جس میں خلافت عثمانیہ نےروس کو نہ صرف یوکرائن میں شکست دی بلکہ رومانیا سے بھی نکال باہرکیا جس پر روس کے بادشاہ نے کہا: “میں اپنے چہرے پرعثمانی تھپڑ محسوس کر رہاہوں”۔ اسی شکست سے دلبرداشتہ ہوکر روس کا بادشاہ ہلاک ہوگیا۔ اس عظیم فتح کا اہم کردار عمر پاشا تھے جن کو اس کامیابی پرمزید ترقی دے کر فیلڈمارشل بنایا گیا۔ یہ عظیم کمانڈر 1871 کو اپنےخالق حقیقی سے جاملے۔ یہ ان کی بہت ہی نایاب تصویرہے۔

Leave a Comment