قرآن پاک نے جنتی مردوں اورعورتوں کی کیا صفات بیان کی ہیں؟

قرآن پاک نے جنتی مردوں اور عورتوں کی کیا صفات بیان کی ہیں؟

بی کیونیوز! قرآن پاک نے جنتی مردوں اورعورتوں کی کیا صفات بیان کی ہیں؟ ان صفات کو اللہ تعالی نے قرآن کی ایک آیت میں جمع کردیا ہے۔ إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ، بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں. وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ، مومن مرد اور مومنہ عورتیں. وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ، اطاعت کرنے والے مرد اور اطاعت کرنے والی عورتیں. وَالصَّادِقِينَ وَالصَّادِقَاتِ، سچے مرد اور سچی عورتیں. وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِرَاتِ، صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں. وَالْخَاشِعِينَ وَالْخَاشِعَاتِ، عاجزی

کرنے والے مرد اورعاجزی کرنے والی عورتیں. وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ، صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں. وَالصَّائِمِينَ وَالصَّائِمَاتِ، روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں. وَالْحَافِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَافِظَاتِ، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں. وَالذَّاكِرِينَ للَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ، کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں. أَعَدَّ اللَّهُ لَهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا (الاحزاب : 35)ان سب کے لئے اللہ تعالی نے وسیع مغفرت اور بہت زیادہ ثواب تیار کر رکھا ہے. اس آیات میں جہاں اللہ تعالی نے مثالی مرد کے دس اوصاف کا ذکر کیا ہے. وہیں مثالی عورت کی بھی دس خوبیوں کا ذکر کیا ہے.

Leave a Comment