قوم ثمود پر بھیانک چیخ کا عذاب

قوم ثمود پر بھیانک چیخ کا عذاب

بی کیونیوز! قوم ثمود پر بھیانک چیخ کا عذاب: اللہ تعالیٰ نے قومِ ثمود میں حضرت صالح ؑ کو نبی بنا کر مبعوث فرمایا۔ اس قوم کے لوگ نہایت طاقت وَر، طویل القامت اور زبردست شان و شوکت کے مالک تھے۔ پتھروں کو تراش کر پہاڑوں کے درمیان خُوب صورت، نفیس مکان بنا کر رہا کرتے تھے۔ البتہ وہ سب میرے ہی پیروکار تھے۔ حضرت صالح ؑنے اُنہیں سمجھانے کی بہت کوشش کی، لیکن

وہ مجھے چھوڑنے پر تیار نہ تھے۔ چناں چہ ایک نہایت زوردار تیز اور بھیانک آواز کے ذریعے اُن سب کو آناً فاناً ہلاک کر دیا گیا۔ اس قوم کی بستیوں کے کھنڈرات اور آثار آج تک موجود ہیں، جنہیں اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو نے سعودی عرب کا پہلا عالمی وَرثہ قرار دیا ہے۔ قرآنِ پاک میں حضرت صالح ؑکا نام 8 جگہ آیا ہے اور قومِ ثمود کا ذکر 9 سورتوں میں کیا گیا ہے۔

Leave a Comment