مکہ مکرمہ کے مشہور کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر

مکہ مکرمہ کے مشہور کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر

بی کیو نیوز! مکہ مکرمہ کے مشہور کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، یہ مسجد الحرام کے انتہائی قریب واقع ہے، جس نے بھی یہ منظر دیکھا وہ سبحان اللہ کہہ اٹھا۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو میں مکہ کلاک ٹاور پرآسمانی بجلی کلاک پرگرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس انتہائی خوبصورت نظارے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا، مکہ مکرمہ میں بارش ہوئی جس دوران آسمانی بجلی گرنے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئے۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر

ان تصاویر کو شیئر کیا، جس نے بھی ان تصاویر کو دیکھا وہ سبحان اللہ اور ماشا اللہ کہے بغیر نہ رہ سکا۔ دنیا کا یہ واحد بابرکت شہر ہے جس کو امن کی جگہ بنانے اور اسے نوع بہ نوع پھلوں سے نوازنے کے لئے جد الانبیاء خلیل اللہ حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ اﷲ تبارک و تعالیٰ کے حضور دست بدعا ہوئےمکہ مکرمہ اس پوری کائناتِ ارضی میں وہ بابرکت جگہ اور رحمتوں والا مقام ہے، جسے اﷲتعالیٰ نے دنیا بھر کے شہروں سے بڑھ کر اعلیٰ و مقدس شہر کی حیثیت عطا کی ہے۔ اﷲ رب العزت نے اس شہر دلنواز اور اس مرکزِ بخشش کو خلعتِ انوار میں لپیٹے ہوئے اپنے برگزیدہ بندے، اور عالم خلق میں سب سے اعلیٰ و ارفع ہستی امام الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جائے ولادت کے لئے منتخب کیا۔ اپنے دین کی اشاعت اور ترویج و فروغ اور اپنے گھر بیت اﷲ شریف کا حج کرنے کے لئے اس شہر بے مثال کو منتخب فرمایا، اسی وجہ سے اس ارض مقدس کو دنیا بھر کے شہروں پر فضلیت و برتری عطا کی سرزمین مکہ وہی جگہ ہے۔ جسے خود رب العزت نے لوگوں کے دلوں میں محبت کے لئے منتخب فرمایا۔

Leave a Comment