پاک آرمی میں بھرتیاں، پاک وطن کی حفاظت کیلئے پاک آرمی کا حصہ بنیں

پاک آرمی میں بھرتیاں، پاک وطن کی حفاظت کیلئے پاک آرمی کا حصہ بنیں

پاک آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوں عاقل کے اسسٹنٹ سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفیسرمیجر سہیل نظیر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک آرمی میں سپاہی، کلرک اور باورچی(کُک) کی بھرتی کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ 15 مارچ تا 15 اپریل 2021 مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سکھر، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہروفیروز اضلاع کے ڈومسائل کے حامل خواہش مند امیدوار سپاہی کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک، کلرک کی بھرتی

کے لیے ایف اے ، ایف ایس سی، ڈی کام (سی گریڈ) ، باورچی(کُک ) کے لیے مڈل پاس سرٹیفکیٹ لازمی ہو۔ جبکہ تمام خواہش مند امیدواروں کے لئے اصل تعلیمی اسناد، قومی شناختی کارڈ اور مصدقہ نقول ساتھ ہوں، عمر کی حد ساڑھے 17 سال تا 23 سال تک ہو۔ اس ضمن میں پاک آرمی کے شہداء اور جنگ کے دوران زخمی ہونے والے کی اولاد شہید یا زخمی کا سرٹیفکیٹ ، جی ایچ کیو کا جاری کردہ لیٹر، پینشن بک کی فوٹو کاپی لازمی ہو، حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی حضرات کی اولاد کے لیے اپنے والد کا ڈسچارج بک کی فوٹو کاپی یایونٹ کا لیٹر لازمی ساتھ ہو۔

Leave a Comment