کورونا کے شکار ہونے کی پہلی علامت کیا ہوتی ہے؟

بی کیونیوز! طبی ماہرین کی نظر میں سوال رہا ہے کہ مہلک وائرس کا شکار ہونے کے بعد کونسی علامت پہلے ظاہر ہوتی ہے؟ حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی پہلی علامت بخار یا خشک کھانسی ہوتی ہے مگر ایسا ضروری نہیں بلکہ یہ سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی ہوسکتی ہے۔ یورپی ملک اٹلی میں ہونے والی تحقیق میں 93 ایسے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جو مارچ 2020 میں کورونا کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے مگر آئی سی یو کی ضرورت نہیں پڑی ان میں دو تہائی ایسے

مریض تھے جن میں سونگھنے اور چکھنے جیسی علامات ظاہر ہوئیں اور ان میں لگ بھگ 25 فیصد نے بتایا کہ یہ بیماری کی پہلی علامات تھیں۔ تحقیق کے مطابق ان دو تہائی افراد میں کورونا کی تشخیص پی سی آر ٹیسٹ اور پھیپھڑوں کے ایکسرے یا اسکین کے ذریعے کی گئی۔ جبکہ 93 افراد سے پوچھا گیا تو ان میں سے 63 فیصد نے سونگھنے اور چکھنے کی حس سے محرومی کا بتایا۔ اعداد کے حساب نے ان افراد کی تعداد 58 بنتی ہے جن میں سے 13 نے اسے بیماری کی پہلی علامت بتایا، سونگھنے اور چکھنے کی حس سے محرومی کا اوسط دورانیہ 25 سے 30 دن کا تھا۔ محققین کا کہنا ہے کہ ریسرچ میں شامل تمام افراد نے بخار کھانسی سمیت دیگر علامات سے پہلے حس سے محرومی کی شکایت کی۔

Leave a Comment