آبِ زم زم کے کنوئیں میں سب سے پہلے اترنے والے شخص انتقال کر گئے، جانیے یہ شخصیت کون تھیں؟

آبِ زم زم کے کنوئیں میں سب سے پہلے اترنے والے شخص انتقال کر گئے، جانیے یہ شخصیت کون تھیں؟

بی کیو نیوز! پانی کا وہ کنواں جو لاکھوں کروڑوں لوگوں کے لیے شفا کا باعث بنتا ہے، اس کی صفائی کے دوران نیچے اترنے والے پہلے سعودی شہری ڈاکٹر یحییٰ کوشاک 80 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یحییٰ کوشاک 1979 میں صفائی منصوبے کے دوران آبِ زم زم کے کنوئیں میں اترنے والے پہلے شخص تھے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یحییٰ کوشاک پیر کے روز 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ بڑھاپے کی وجہ سے بیمار تھے۔ ڈاکٹر یحییٰ کوشاک سعودی عرب میں ڈاٹر اینڈسیوریج اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر بھی تھے۔ خیال رہے خادم الحرمین شریفین نے 1979 میں پہلی بار آب زم زم کے کنوئیں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا منصوبہ شروع کیا تھا، جس کا مقصد پانی کے بھاؤ کو تیز اور بہتر بنانا تھا۔

Leave a Comment