تم اس سےمانگنےمیں حد کردواوروہ تمہیں دینےمیں حد کر دےگا، مزید پڑھئے

تم اس سےمانگنےمیں حد کردواوروہ تمہیں دینےمیں حد کر دےگا، مزید پڑھئے، رحمتوں اور برکتوں کی ہے یہ گھڑی مانگ لو جو چاہت ہے دل میں ربی۔ اس مبارک گھڑی میں وہ بہت نزدیک ہے تمہارے، شہ رگ تک کا فاصلہ بھی نہیں رہا۔ وہ تمہیں پکار رہا ہے کہ مانگ لو مجھ سے جو چاہتے ہو. وہ کہہ رہا ہے تم سے کہ ہے کوئی سوال کرنے والا میں اسے جواب دوں.؟ ہے کوئی ایسا جو مجھے اس روشن رات میں درد سے پکارے اور میں اس کے تمام دکھوں اور تکلیفوں کو آسانیوں میں بدل دوں

بی کیو نیوز !تم اس سےمانگنےمیں حد کردواوروہ تمہیں دینےمیں حد کر دےگا، مزید پڑھئے، رحمتوں اور برکتوں کی ہے یہ گھڑی مانگ لو جو چاہت ہے دل میں ربی۔ اس مبارک گھڑی میں وہ بہت نزدیک ہے تمہارے، شہ رگ تک کا فاصلہ بھی نہیں رہا۔ وہ تمہیں پکار رہا ہے کہ مانگ لو مجھ سے جو چاہتے ہو. وہ کہہ رہا ہے تم سے کہ ہے کوئی سوال کرنے والا میں اسے جواب دوں.؟ ہے کوئی ایسا جو مجھے

اس روشن رات میں درد سے پکارے اور میں اس کے تمام دکھوں اور تکلیفوں کو آسانیوں میں بدل دوں؟ وہ صدائیں دے رہا ہے تمہیں کہ ہے کوئی خالی دامن کے اسے اللہ رب العزت اپنی رحمتوں اور برکتوں سے بھر دے؟ ہے کوئی اپنے رب سے اپنی چاہت منوانے والا؟ ہے کوئی ایسا کہ مجھ سے بخشش کا سوال کرے اور میں اسے بخش دوں؟ ہے کوئی معافی طلب کرنے والا کہ میں اس روشن رات کے صدقے اس کے تمام کبیرہ و صغیرہ گ-ن-ا-ہ-و-ں کو معاف فرما دوں؟ وہ تمہیں بار بار بلا رہا ہے اپنی جانب! وہ دعا کی توفیق دے ہی اسی لئے رہا ہے کہ اس کا تم سے رابطہ نہ ٹوٹے. کوئی معبود اللہ کے سوا نہیں جو عظیم ہے اور بردبار ہے، کوئی معبود اللہ کے سوا نہیں جو عرش عظیم کا رب ہے، کوئی معبود اللہ کے سوا نہیں جو آسمانوں کا رب ہے اور عرش کریم کا رب ہے. وہ ہر دعا کے قبول کرنے والا ہے اور یہ چند

راتیں اس نے تمہارے لئے مختص ہی اس لئے کیں ہے کہ ادھر تم اسے پکارو اور ادھر وہ تمہاری ایک پکار پر آمین کہہ دے۔ تم یہاں فرش پر سجدہ ریز ہو اور وہاں عرش پر تمہاری جییں کو رسائی مل جائے. تمہیں کیا پتا تمہارا یہ ایک درد کا سجدہ تمہارے اب تک کے تمام سجدوں پر فوقیت لے جائے. تمہیں رب کے سامنے سرخرو کر دے۔ اور یاد رکھو، تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے جب تک اللہ رب العزت نہ چاہے. اگر یہ مبارک گھڑی تمہیں میسر ہے تو یہ اللہ رب العزت کی عنایت ہے تم پر، اس لئے کہ وہ چاہتا ہے کہ تم اس سے فریاد کرو ، اسے اپنی چاہت پر مناؤ. تم اس سے مانگنے میں حد کر دو اور وہ تمہیں دینے میں حد کر دے، تمہاری اس کے در پر حاضری بھی اس کی محبت ہے۔ دعا کی توفیق ، صبر و ضبط اور پھر ایمان کامل کا مل جانا بھی اللہ رب العزت کی جانب سے ہے کہ وہ تمہیں اشارے دیتا رہتا ہے کہ

میرے بندے میری رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ عزتوں کا پاسدار بھی میں ہوں اور ذلتوں کا مالک بھی میں. اللہ رب العزت تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے تنگی نہیں چاہتا۔ حضور اکرمﷺ نے فرمایا ہے کہجب تم دعا کرو تو عزم کے ساتھ کرو اور کوئی دعا میں یہ نہ کہے کہ اگر تو چاہے تو فلاں چیز مجھے عطا کر، کیونکہ اللہ سے کوئی زبردستی کرنے والا نہیں پھر فرمایا کہ کوئی شخص اس طرح دعا نہ کرے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو میری مغفرت کر، اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم کر، اگر تو چاہے تو مجھے روزی دے، بلکہ پختگی کے ساتھ سوال کرنا چاہئیے کیونکہ اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے کوئی اس پر جبر کرنے والا نہیں۔ شب بخیر زندگی سدا سلامت رہیں.اس مبارک گھڑی کے صدقے اللہ رب العزت آپ سب کی تمام دلی حاجات پوری فرمائے. رب العالمین سے

دعا ہے کہ وہ آپ سب کی زندگیوں میں سکون و قرار کے ایسے دئیے روشن کرے جن کو کبھی زوال نہ ہو. دعا ہے اس عرش معلٰی کے مالک سے کہ وہ آپ سب کی تمام پریشانیوں اور تکلیفوں کو دور فرمائے. سدا آپ سب اللہ رب العزت کی امان میں رہیں.الہی آمین یارب العالمین. اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو

Leave a Comment