نہ کسی کے آنے سے کائنات کا نظام رکتا ہے اور نہ کسی کے چلے جانے سے زندگی رُکتی ہے..! اور زندگی بس تب ہی رُکتی ہے جب ہم…

نہ کسی کے آنے سے کائنات کا نظام رکتا ہے اور نہ کسی کے چلے جانے سے زندگی رُکتی ہے..! اور زندگی بس تب ہی رُکتی ہے جب ہم...

بی کیونیوز! ہمیں اکثر ایسا کیوں لگتا ہے جیسا غم کا موسم ٹھہر گیا ہو؟ ہمیں کیوں پھر زندگی تھکا دیتی ہے؟ ہمیں کیوں ہر لمحہ کرب کی قید میں رُکا رُکا سا لگتا ہے؟ کبھی آپ نے سوچا ہے اس بارے میں..!! کہ لاکھ آسائشیں ہوتے ہوئے بھی ہم لاحاصل رہتے ہیں، سکون کا ایک لمحہ خرید نہیں سکتے…؟؟ اپنے بےقرار دل کا قرار نہیں پا سکتے..؟؟ زندگی بس یہی ہے بس چلتے جانا چلتے جانا، کوئی حادثہ ہو جائے تو

کچھ عرصے کے لئے رک جانا، ان غموں کو سمیٹ لینا اور پھر اپنی منزل کی جانب چل دینا، کتنے لوگ ہمیں ملتے ہیں اور کتنے بچھڑ جاتے ہیں…!! نہ کسی کے آنے سے کائنات کا نظام رکتا ہے اور نہ کسی کے چلے جانے سے زندگی رُکتی ہے..! اور زندگی بس تب ہی رُکتی ہے جب ہم ﷲ رب العزت سے دور چلے جاتے ہیں. پھر ہر راستہ، ہر منزل، ہر کام تھکا دیتا ہے، یہاں تک کہ پھر سانس بھی جان کا وبال لگنے لگتی ہے. ہمیں لگتا ہے کہ وقت ٹھہر گیا ہے لیکن وقت کی تیز رفتاری تب اتنی بڑھ گئی ہوتی ہے کہ اکثر ہمیں ﷲ رب العزت تک پلٹنے کا موقع بھی نہیں مل پاتا..! اور یقین جانو! ﷲ سے بچھڑنے کا غم، محبت کے بچھڑنے کے غم سے کہیں زیادہ درد ن-اک اور گہرا ہوتا ہے. بس ہم ہی تب سمجھ نہیں پاتے کہ اصل غم کیا ہے. رابطہ کس سے بحال کرنا ہے، جستجو کس کی

کرنی ہے. اور اسی بات کو سمجھتے سمجھتے ہم اتنی دیر کر دیتے ہیں کہ زندگی ہی ختم ہو جاتی ہے..! اس لئے اس سے پہلے کہ یہ زندگی دغا دے جائے آپ رب کی طرف لوٹ آئیں، رب کہیں گُم نہیں ہوا کہ جسے ڈھونڈنا پڑے گا. رب نے تو اپنا مسکن بتا دیا ہے کہ وہ اپنے بندے کی ش-ہ رگ سے قریب رہتا ہے. بس اس رب کائنات سے رابطے میں رہو اس سے کہو اسکی سنو..!! اسے ہم سے محبت ہے. وہی تو ہے ہمارا ہمدرد، ہمارا ہم راز، ہمارا سب سے مخلص رفیق ہے..! وہی تو ہے جو ہمیں پوری طرح سمجھتا ہے..! ہماری راحتوں کا سامان کرنے والا الرحیم….! تمہارا اور میرا رب الھادی

Leave a Comment