بی کیو نیوز! شارجہ کے علاقے خورفقان کی رہائشی 97 سالہ فاطمہ محمد 17 سالوں میں نصف قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد بدھ کے روز انتقال کر گئیں۔ فاطمہ محمد کے شریعت کا علم حاصل کرنے اور قرآن پاک حفظ کرنے کے جذبے کی راہ میں ان کی عمر بھی حائل نہ ہو سکی۔ مزید برآں، فاطمہ محمد لکھنا پڑھنا بھی نہیں جانتی تھی۔ 80 سال کی عمر میں فاطمہ محمد نے قرآن پاک حفظ کرنا
شروع کیا۔ خلیج اردو کے مطابق وہ روزانہ 600 میٹر چل کر مسجد جاتیں اور وہاں قرآن پاک کی آیات سن کر انہیں زبانی یاد کرتیں۔ تاہم 90 سال کی عمر میں بیماری کے باعث وہ چل نہیں پاتیں تھیں، لیکن انہوں نے اپنے بچوں اور پوتوں کی مدد سے گھر پر ہی اپنی م-و-ت تک قرآن پاک حفظ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ فاطمہ محمد کے پوتے یقوب علی رائیسی نے بتایا کہ ان کی دادی کے چار بیٹوں اور بیٹی میں 90 پوتے پوتیاں ہیں۔ فاطمہ نے کئی مساجد بنانے، کنویں کھدوانے اور غریبوں کی بہت مدد کی۔ فاطمہ محمد با حوصلہ اور مضبوط حافظے کی مالک خاتون تھیں، انکے شوہر 50 سال قبل انتقال کر گئے تھے۔ جس کے بعد فاطمہ محمد نے اپنے بچوں کو پڑھایا اور ان کی کفالت کی. تاہم 90 سال کی عمر میں بیماری کے باعث وہ چل نہیں پاتیں تھیں، لیکن انہوں نے
اپنے بچوں اور پوتوں کی مدد سے گھر پر ہی اپنی م-و-ت تک قرآن پاک حفظ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ فاطمہ محمد کے پوتے یقوب علی رائیسی نے بتایا کہ ان کی دادی کے چار بیٹوں اور بیٹی میں 90 پوتے پوتیاں ہیں۔ فاطمہ محمد نے کئی مساجد بنانے، کنویں کھدوانے اور غریبوں کی بہت مدد کی۔ فاطمہ محمد با حوصلہ اور مضبوط حافظے کی مالک خاتون تھیں، انکے شوہر 50 سال قبل انتقال کر گئے تھے۔ جس کے بعد فاطمہ نے اپنے بچوں کو پڑھایا اور ان کی کفالت کی.
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2F10864%2F">logged in</a> to post a comment.