بی کیونیوز! المھیمن اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ المھیمن کے معنی ہیں ” نگہبان ہر چیز کا اچھی طرح محافظ نگہبان۔ المُھَیْمِنُ کہتے ہیں یعنی پرندے نے اپنے پر اپنے بچے پر بچھا دیے۔ جیسے مرغی خ-ط-ر-ہ کے وقت اپنے چوزوں کو اپنے پروں کے نیچے چھپا لیتی ہے۔ لہذا مہیمن وہ ذات ہے جوکسی کو خ-و-ف سے امن دے، (2) ہر وقت نگہبانی رکھے اور (3) کسی کا کوئی حق ضائع نہ
ہونے دےالمہیمن : کا ایک معنی گواہ ہےاور اس کو بھی کہتے ہیں جو کسی کو خ-و-ف سے امان دے۔ وہ ان پر نگران اعلی ہے ان کے ظاہری اعمال اور ان کے مخفی اعمال اس سے پوشیدہ نہیں بلکہ جو ان کے سینے کے پوشیدہ راز ہیں ان کو بھی وہ جانتا ہے۔ اس کا علم ہر شے پر محیط ہےجو شخص غسل کر کے دو رکعت نماز پڑھے اور صدق دل سے سو مرتبہ یہ اسم مبارک پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کا ظاہر و باطن پاک فرمادیں گے اور علوِ ہمتی پیدا ہو گی اور جو شخص ایک سومرتبہ پڑھے گا انشاءاللہ تعالیٰ پوشیدہ چیزوں پر مطلع ہو گا یعنی اس پر اسرارِ الٰہی منکشف ہونے لگیں گے۔ جو کوئی اسے انتیس بار پڑھے گا اس کو کوئی غم نہ ہوگا۔ جو یہ اسم ہمیشہ پڑھتا رہے گا تمام بلاؤں سے محفوظ رہےسورہ ح-ش-ر میں ارشاد باری تعالی ہے :سلامتی دینے والا، امن دینے والا
اور نگہبان ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اپنے ع-ذ-ا-ب سے امن دیا اور ق-ی-ا-م-ت کے روز فزع اکبر سے امن دے گا۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے دلوں پر اطمینان و سکینت نازل کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اپنے ظ-ل-م سے بھی امن دیا۔ اللہ تعالی بندوں کا نگہبان کیسے ہے ؟ قرآن کریم کی جن دو آیات میں اس طرف اشارہ کیا ہے ان میں سے پہلی اس طرح ہے: شاہدہیں آسمان اور رات میں نمودارہونے والے اورتم کیاسمجھے کہ کیاہیں رات میں نمودارہونے والے !دمکتے ستارے !کہ کوئی جان نہیں کہ اس پر نگہبان نہیں ۔ (طارق1۔4 :86)ان آیات کے آخری حصے میں ان فرشتوں کا ذکر ہے ۔ ان کی نگہبانی کی نوعیت کی وضاحت میں عرض ہے :’’ستاروں کی ش-ہ-اد-ت اس دعوے پرکہ اللہ تعالیٰ نے ہرجان پرنگران مقررکر رکھے ہیں ایک تواس پہلو سے ہے کہ
انسان سوچے کہ جس خداکی مقررکی ہوئی اتنی ان گنت آنکھیں رات بھرجاگتی اورٹکٹکی لگائے زمین والوں کوگھورتی رہتی ہیں کسی کی مجال ہے کہ اس کے دام سے بچ کے نکل سکے ۔ سائنس کی ایجاد کردہ بڑ ی سے بڑ ی دوربینوں کے اندربھی وہ طاقت نہیں ہے جوآسمان کے معمولی سے معمولی ستاروں کے اندرہے جن کی روشنی تہ بہ تہ فضاؤں کوچیرتی ہوئی زمین تک پہنچ جاتی ہے ۔ جوخدا اپنی قدرت کی یہ شان ہرشب میں ہمیں دکھا رہا ہے اس کے متعلق یہ تصورکہ اس کی نگا ہوں سے کوئی چیز بھی اوجھل رہ سکتی ہے صرف اس شخص کے اندر پیدا ہو سکتا ہے جوعقل سے بالکل عاری ہو۔
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2F10875%2F">logged in</a> to post a comment.