کنٹیکٹ لینس بینائی کیلئے سخت نقصان دہ امریکہ میں ہونیوالی تحقیق میں ہوشربا انکشافات

امریکہ

بی کیو نیوز !  آنکھوں کو خوبصورت بنانے اور دلکش نظر آنے کی خواہش میں خواتین مختلف رنگوں کے کنٹیکٹ لینس استعمال کرتی ہیں اور عارضی طور پر یہ لینس آنکھوں کو خوبصورتی بھی دیتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ان لینس کے نقصان دہ اثرات آنکھوں پر مرتب ہوکر بینائی کو متاثر کرتے ہیں۔ امریکا میں کی گئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ

جو لوگ لینس استعمال کرتے ہیں ان کی آنکھ کی سطح یا کونجیکٹوا آنکھوں میں انفکیشن پیدا کرنے والے بیکٹریا بڑی تعداد میں پھیلتے ہیں جن کی تعداد لینس استعمال نہ کرنے والوں کےمقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوتی ہے جب کہ ان بیکٹریا میں میتھی لوبیکٹریم، لیکٹو بیسیلس اور ایسن ٹو بیکٹریاشامل ہیں۔تحقیق کے دوران کنٹیکٹ لینس استعمال کرنے والی 9 خواتین اورلینس نہ استعمال کرنے والے 11 مرد و خواتین کا مطالعہ کیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین لینس استعمال کرتی ہیں ان میں ان بیکٹریا کی تعداد کہیں زیادہ تھی جو لینس استعمال نہیں کرتے۔تحقیق کے مطابق حیرت انگیز طور پر آنکھوں میں زیادہ انفیکشن پیدا کرنے والا بیکٹریا اسٹیفی لو کوکس کی مقدار اگرچہ لینس استعمال نہ کرنے والوں میں زیادہ تھی تاہم

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ لینس کا استعمال کرنے والوں میں آنکھوں کی جلن اور کونجیکٹول انفیکشن بیماری لینس کی وجہ سے جنم لیتی ہے جو بینائی سے محرومی کا باعث بن سکتی۔

Leave a Comment