ایک عورت کہتی ہے کہ شادی کے 17 سال بعد

ایک عورت کہتـی ہے کـہ شادی کے 17 سال بعد

بی کیو نیوز! ایک عورت کہتی ہے کہ شادی کے 17 سال بعد میں اس نتیجہ پر پہنچی کہ مرد خدا کی خوبصورت ترین مخلوق ہے. وہ اپنی جوانی کو اپنی بیوی اور بچوں کیلئے قربان کرتا ہے یہ وہ ہستی ہے جو پوری کوشش کرتا ہے کہ اس کے بچوں کا آئندہ مستقبل۔ خوبصورت اور اچھا بنے لیکن اس قربانی کے بدلے ہمیشہ اس کی سرزنش کی جاتی ہے اگر کبھی فریشمنٹ کے لئے گھر سے باہر

قدم رکھے تو بے پرواہ اور اگر گھر میں رہے تو سست اور بیکار اگر بچوں کو غلطی کی وجہ سے ڈانٹے تو وح-شی اگر بیوی کو نوکـری سے روکے تو متکبر اور رعب جمانے والا اگر ماں سے دلجوئی کرے تو ماں کا لاڈلا اور اگر بیوی سے پیاری باتیں کرے تو بیوی کا مرید اس کے باوجود مرد دنیا کی وہ ہستی ہے جو اپنے بچوں کو ہر اعتبار سے خود سے بہتر دیکھنا چاہتا ہے باپ وہ ہستی ہے جو اپنے بچوں سے نا امیدی کے باوجود عشق کرتا اور ہمیشہ ان کی بہتری کے لئے دعا کرتا ہے باپ وہ ہستی ہے جو اپنے بچوں کی اذیتوں کو برداشت کرتا ہے جب وہ اس کے قدموں پر قدم رکھ کر کھیلتے ہیں اور جب بڑے ہو کر باپ کے دل پر قدم رکھتے ہیں باپ وہ ہستی ہے جو اپنی بہترین ثروت بلکہ جو کچھ اس کے پاس ہے اپنی اولاد کو بخش دیتا ہے اگر ماں اولاد

کو 9 مہینے پیٹ میں اٹھاتی ہے تو باپ پوری زندگی اپنے فکر و دماغ میں لئے پھرتا ہے دنیا اچھی اور خوبصورت ہے جب تک گھر کا سرپرست سالم ہے. اللہ تعالیٰ سب کے والدین کو لمبی زندگی عطا فرمائے۔ اور ان کی اولاد کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ اور اللہ سب کو نیک اولاد سے نوازے تاکہ وہ اپنے پیچھے ایک اچھے انسان چھور کر جائیں، جو لوگوں کی غمی و خوشی میں سب کے کام آئیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین ثم آمین

Leave a Comment