”ہم نے خود اتاری ہے یہ نصیحت اور ہم خود اس کے نگہبان ہیں”

”ہم نے خود اتاری ہے یہ نصیحت اور ہم خود اس کے نگہبان ہیں”

بی کیونیوز! قرآن مجید کی اہم خصوصیات 1. آخری آسمانی کتاب: قرآن مجید اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے جو آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی. ق-ی-امت کے تمام انسانوں کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے۔ 2۔ محفوظ کتاب: چونکہ قرآن مجید ق-ی-ا-م-ت تک کے ہر دور اور ہر قوم کے انسانوں کے لئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے۔ اس لئے اللہ تعالی نے اس کی حفاظت کا

خاص وعدہ فرمایا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ترجمہ:“ہم نے خود اتاری ہے یہ نصیحت اور ہم خود اس کے نگہبان ہیں” یہی وجہ ہے کہ چودہ سال گزرنے کے باوجود قرآن مجید کا ایک ایک لفظ محفوظ ہے۔ اللہ کی طرف سے اس کی حفاظت کا ایسا انتظام کر دیا گیا ہے. وہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے تحریف (ردوبدل) سے محفوظ ہوگیا ہے۔ جب کہ دو-س-ر-ی آ-س-م-ان-ی کتابوں میں بڑا ردوبدل ہوچکا ہے۔ ان کا بہت سا حصہ ضائع ہوچکا ہے، اور جو باقی بچا اس میں بھی لوگوں نے اپنی طرف سے کئی باتیں شامل کر دیں۔ اب یہ کتابیں کہیں بھی اپنی اصل شکل میں دستیاب نہیں۔ جبکہ قرآن مجید اپنی خالص شکل میں اب بھی موجود ہے اور ہمیشہ موجود رہے گا۔ 3۔ زندہ زبان والی الہامی کتاب: قرآن مجید جس زبان میں نازل ہوا وہ ایک زندہ زبان ہے۔ آج بھی دنیا کے 20 سے زیادہ ممالک

کی قومی زبان عربی ہے اور یہ زبان دنیا کی چند بڑی زبانوں میں سے ایک ہے۔ جبکہ پہلی آسمانی کتابیں جن زبانوں نازل ہوئی وہ م-ر-د-ہ- ہو چکی ہیں. ان کو سمجھنے والے بہت ہی کم لوگ ہیں۔ 4۔ عالمگیر کتاب: باقی آسمانی کتابوں کے مطالعے سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ صرف کسی ایک خاص ملک یا خاص قوم کے لوگوں کے لئے تھیں۔ مگر قرآن مجید تمام انسانیت کے لئے پیغام ہدایت ہے۔ یہ ایک عالمگیر کتاب ہے جس کی تعلیمات ہر دور اور ہر ملک میں قابل عمل ہیں۔ اس کتاب کی تعلیمات فطرتی ہیں اس لئے کہ ہر دور کا انسان یوں محسوس کر سکتا ہے کہ جیسے یہ اسی کے دور کے لیے نازل ہوئی ہے۔ کیونکہ اس کی تعلیمات ہر قوم و ملک اور ہر طرح کے ماحول میں بسنے والے افراد کے لیے یکساں طور پر نفع بخش ہیں اور انسانی عقل کے

عین مطابق ہیں۔ 5۔ جامع کتاب: پہلی آسمانی کتابوں میں سے کچھ کتابیں صرف اخلاقی تعلیمات پر مشتمل تھیں۔ بات صرف مناجات اور دعاؤں کا مجموعہ تھیں۔ کچھ صرف فقہی مسائل کا مجموعہ تھیں۔ بعض میں صرف عقائد کا بیان تھا اوربعض صرف تاریخی واقعات کا مجموعہ تھیں۔ مگر قرآن مجید ایسی جامع کتاب ہے جس میں ہر پہلو پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس میں عقائد و اعمال کا بیان بھی ہے اخلاق و روحانیت کا درس بھی ہے، تاریخی واقعات بھی ہیں اور مناجات بھی۔ عرض یہ کہ یہ ایک ایسی جامع کتاب ہے جو زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی کرتی ہے۔ 6. کتاب اعجاز: قرآن مجید کی فصاحت و بلاغت کا وہ شاہکار ہے جس کا مقابلہ کرنے سے عرب وعجم کے تمام فصیح وبلیغ لوگ عاجز رہے۔ قرآن مجید میں سب مخالفوں کو دعوت دی گئی ہے

کہ ایک چھوٹی سی سورت کے مقابلے میں کوئی صورت بنا لاؤ مگر کوئی بھی اس کی مثال پیش نہیں کر سکا کیونکہ یہ تو اللہ تعالیٰ کا کلام ہے کسی بندے کا بنایا ہوا کلام نہیں۔ پھر کوئی بشر اس کا مقابلہ کیسے کر سکتا ہے؟ یہی کتاب کا اعجاز ہے.

Leave a Comment