بی کیونیوز! رخصتی ہونے سے پہلے سسر دولہا کے پاس آیا اور کہنے لگا بیٹا ہماری بیٹی کو خوش رکھنا لفظ خوش جیسے بجلی بن کر گرا ہو اس پہ! وہ سوچنے لگا جیسے اس سارے مجمع کے سامنے چلا کر کہے کیسی خوشی کونسی خوشی؟ خوشیوں کے لئے آپ نے کچھ چھوڑا ہے کیا ؟ ایک متوسط طبقے کے نوجوان سے چار تولا سونا، پچاس ہزار مہر بڑی بارات کا مطالبہ گاڑیوں کے
خرچے ایک لاکھ دلہن کے کپڑے ایک دن کا لہنگا جو دوسرے دن پہنا نہیں جاسکتا دس ہزار کا سر سے پیر تک اس کا جسم قرضے میں ڈوبا شادی جیسے مقدس اور خوشی کے موقع پہ ہر آن انہیں سوچوں میں غرق ذہنی الجھاؤ میں گھرا اندر ہی اندر کڑھن کہاں سے دے گا وہ یہ سب!! ایک مہینے سے وہ ذلیل ہو رہا تھا دوست احباب کے توسط سے کبھی زیور ادھار کبھی کپڑے، کبھی شادی کے دن کھانے کا سامان۔ جس دن ماں جی نے چار تولے سونے کا کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں۔ وہ تو اسی دن مکر جانا چاہتا تھا لیکن ماں جی کی آنکھوں میں اس کی خوشیوں کی چمک بہو کا سہانا خواب ۔ آہ ! سب نے تو اسے بے بس کردیا تھا حالانکہ ابھی قرض لیے کچھ دن ہوئے تھے شادی ابھی باقی تھی لیکن دکانداروں کی نظریں اس پہ کہ کب ادھار کے پیسے دے گا۔ بازار سے
گزرتے گردن اٹھانا محال تھا وہ سوچ رہا تھا کہ پورے مجمع کے سامنے پوچھے کیا ہم اسی نبی کی امت ہیں جس نے نکاح جیسے مقدس بندھن میں بندھنے کے لئے اتنے لوازمات کی بجائے ایک غریب صحابی سے کہا اگر کچھ نہیں ہے تو لوہے کی انگوٹھی ہی لے آؤ اور ایک صحابی کہ جو کچھ نہ رکھتے تھے کہا کہ کیا کچھ قرآن یاد ہے جواب دیا جی دس سورتیں کہا یہی اس کا مہر ہے اسے سکھا دینا اور نکاح کرادیا یہ تھی ہمارے اسلاف کی اتنی مختصر سادہ شادیاں اور ایک ہم کے شادی کرنے سے پہلے ایک عذاب سے گزرنا پڑتا ہے اور شادی کے بعد ایک نیا عذاب کیا دے گا وہ خوشی جب وہ خود خوش نہ ہوگا کیسے دے گا خوشی جب ادھار مانگنے والے ادھار مانگیں گے جب روز اسے ذلت سے گزرنا ہوگا! ایک کوشش! صرف اتنا بتانے
کی کہ بیٹیوں کی خوشیاں چاہئیں تو انہیں اسلامی طرز سے اسلامی لوگوں میں بیاہیں یہ مال و زر خوشیوں کا نعم البدل ہرگز نہیں ہو سکتا پلیز فکر کرنے کی بات هے مسلمانوں کیلئے آسان نکاح کو مشکل بنا دیا ہم نے کاش کہ اتر جاۓ تیرے دل میں بات میری اگر آپ کے پاس وقت ہو تو ہمیں ضرور بتائیں کہ ہم نے ایک مقدس فرض
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2F11687%2F">logged in</a> to post a comment.