بی کیونیوز! ایک دفعہ کا ذکر ہے کسی سلطنت کے بادشاہ کے وزیر نے ایک دن اس سے باتوں باتوں میں ایک بات کہی۔ وزیر بادشاہ سے بولا بادشاہ ہم جب کسی کے ساتھ غلط کرتے ہیں تو وہ غلطی پلٹ کر ہمارے در پہ دستک ضرور دیتی ہے بادشاہ بولا کیا واقعی ایسا ہوتا ہے؟ وزیر کو دنیا کی سمجھ بوجھ کافی تھی وہ نہایت سلجھا ہوا مرد تھا اس نے بادشاہ سے کہا جی ہاں بادشاہ سلامت مثال کے طور پر
اگر آپ کسی غیر محرم عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم رکھیں گے اور اس پہ بری نگاہ ڈالیں گے تو کوئی غیر مرد یہی سب آپ کے اہل و عیال میں سے کسی کے بارے میں ضرور سوچے گا۔ بادشاہ بولا ایسا ہے پھر تو میں یہ چیز ضرور آزما کر دیکھوں گا۔ بادشاہ نے اپنی سب سے چھوٹی اور خوبصورت بیٹی کو بلایا اور اس سے کہا شہزادی ایک عام سا لباس زیب تن کر کے کھلے منہ بازار چلی جاؤ اور کسی کو یہ خبر نہ ہونے پائے کہ تم ہماری بیٹی اور اس سلطنت کی شہزادی ہو اور جو معاملہ تمہارے ساتھ پیش آئے وہ حرف بہ حرف آ کر مجھے بتاؤ۔ شہزادی حیران ہوئی کہ والد نے اس کے ساتھ تو کبھی ایسا مطالبہ نہیں کیا تو آج والد کو ہو کیا گیا ہے۔ خیر اس نے والد سے کچھ نہ پوچھا اور الماری میں سے ایک نہایت سادی پوشاک نکال کر زیب تن کی اور اپنی کسی
خادمہ کے ساتھ بازار کو چل دی۔ چوں کہ شہزادی بہت ہی سادھے لباس میں تھی تو اس میں اور خادمہ میں کوئی فرق نظر نہیں آ رہا تھا۔ بازار میں جو کوئی شہزادی کو دیکھتا تو اس کے حسن سے متاثر ہوئے بغیر سر جھکا کر آگے بڑھ جاتا۔ غرض کہ شہزادی کو پورے بازار میں کسی ایک مرد نے بھی بری نیت سے نہیں دیکھا سب اپنے اپنے راستے میں جا رہے تھے اور اپنی مصروفیت میں مشغول تھے۔ شہزادی بازار سے گھر لوٹی تو خادمہ سے گفتگو کرنے میں لگی ہوئی تھی کہ اچانک ایک خادم نے اسے کوئی ملازمہ سمجھ کر اس کی کلائی پکڑی۔ شہزادی کو یہ دیکھ کر بہت غصہ آیا اس نے غصے سے اپنا ہاتھ اس خادم کے ہاتھ سے چھڑایا اور پھر والد کے کمرے میں غصے سے داخل ہوئی بادشاہ یہ دیکھ کر حیران ہوا کہ آخر شہزادی کو ہوا کیا ہے۔
وہ اس کے قریب آیا اور کہا کہ بیٹی تم بازار گئی کیا بازار میں کوئی عجیب چیز تمہارے ساتھ پیش آئی کسی اوباش لڑکے نے تمہیں تنگ تو نہیں کیا؟ شہزادی بولی نہیں ابا بازار میں ایسا کچھ نہیں ہوا مگر جب میں محل آئی تو آپ کے ایک بدمعاش اور بد اخلاق ملازم نے میری کلائی ضرور پکڑ لی میں کہتی ہوں کہ آپ اسے سخت سے سخت ترین سزا سنائیں۔ شہزادی کی بات سن کر بادشاہ کی عجیب کیفیت ہو گئی وہ بولا میں نے ساری زندگی کسی کو تکلیف نہیں دی نہ ہی کسی غیر محرم عورت کی طرف نگاہ ڈالی۔ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ میری سلطنت کے مرد اور عورت مجھ سے خوش رہیں مگر ایک دفعہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی تھی میں نے ناگہانی طور پر کسی ملازمہ کا ہاتھ پکڑ لیا تھا اور آج ٹھیک اسی طرح
میری بیٹی میرے سلطنت کے مردوں سے تم محفوظ رہی مگر میرے ایک چھوٹے خادم نے تمہیں تکلیف پہنچائی۔ وزیر صحیح کہتا ہے ہمارا ہر اچھا اور برا عمل ہمارے در پہ دستک ضرور دیتا ہے۔
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2F11786%2F">logged in</a> to post a comment.