اللہ تعالٰی واجب الوجود ہے

اللہ تعالٰی واجب الوجود ہے

سب کا خالق و مالک ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ وہ جسے چاہے زندگی دے جسے چاہے موت دے جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے وہ کسی کا محتاج نہیں سب اسی کے محتاج ہیں، وہ جو چاہے اور جیسا چاہے کرے اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ سب کچھ اسی کے قبضہ قدرت میں ہے۔ اللہ تعالٰی ہر شے پر قادر ہےمگر کوئی محال اس کی قدرت میں داخل نہیں۔ محال اسے کہتے ہیں جو موجود نہ ہوسکے مثال کے طور پر

دوسرا خدا ہونا محال ہے یعنی ناممکن ہے۔ اس طرح اللہ کا فنا ہونا محال ہے۔ اگر فنا ہونے پر قدرت مان لی جائےتو یہ ممکن ہو گا اور جس کا فنا ہونا ممکن ہو وہ خدا نہیں ہو سکتا۔ پس یہ ثابت ہوا کہ محال و نا ممکن پر اللہ تعالٰی کی قدرت ماننا اللہ عزوجل ہی کا انکار ہے۔

Leave a Comment