Surah e An-Nisa ka Tarjama

سورۃ نساء کا ترجمہ

بی کیونیوز! شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے آیت نمبر 1۔ لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا (یعنی اول) اس سے اس کا جوڑا بنایا۔ پھر ان دونوں سے کثرت سے مرد وعورت (پیدا کرکے روئے زمین پر) پھیلا دیئے۔ اور خدا سے جس کے نام کو تم اپنی حاجت بر آ-ر-ی کا ذریعہ بناتے ہو ڈرو اور (قط مودت) ارحام سے (بچو) کچھ شک نہیں

کہ خدا تمہیں دیکھ رہا ہے۔ آیت نمبر 2۔ اور یتیموں کا مال (جو تمہاری تحویل میں ہو) ان کے حوالے کردو اور ان کے پاکیزہ (اور عمدہ) مال کو (اپنے ناقص اور) برے مال سے نہ بدلو اور نہ ان کا مال اپنے مال میں ملا کر کھاؤ۔ کہ یہ بڑا سخت گ-ن-ا-ہ ہے۔ آیت نمبر 3۔ اور اگر تم کو اس بات کا خ-و-ف ہو کہ یتیم لڑکیوں کے بارےانصاف نہ کرسکوگے تو ان کے سوا جو عورتیں تم کو پسند ہوں دو دو یا تین تین یا چار چار ان سے نکاح کرلو۔ اور اگر اس بات کا اندیشہ ہو کہ (سب عورتوں سے) یکساں سلوک نہ کرسکے گے تو ایک عورت کافی ہے) یا لونڈی جس کے تم مالک ہو۔ اس سے تم بےانصافی سے بچ جاؤ گے۔
سورۃ نساء کا ترجمہ

Leave a Comment