اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر انس کو پہلی بار کب اور کہاں ملیں تھیں؟

(بی کیو میڈیا) شوبز کی چکاچوند سے کنارہ کش ہو کر اسلام کی طرف راغب ہونے اور ایک عالم دین کے ساتھ شادی کرنے والی سابق ماڈل و اداکارہ ثناءخان نے اپنے شوہر کے ساتھ ملاقات اور شادی کے متعلق تفصیلات دنیا کو بتا دی ہیں۔ سیاست ڈیلی کے مطابق ثناءخان جس نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر اپنا نام تبدیل کرکے ’سیدہ ثناءخان‘ کر لیا ہے۔

کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر انس کے ساتھ پہلی بار مکہ مکرمہ میں ملی تھی۔ ان کی یہ ملاقات 2017ءمیں ہوئی تھی۔ ثناءخان کا کہنا تھا کہ ”ہماری پہلی ملاقات بہت مختصر رہی۔ اس روز میں بھارت واپس آ رہی تھی۔ اس ملاقات میں انس کا میرے ساتھ تعارف ایک عالم دین کے طور پر کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد 2018ءکے آخر میں میں نے انس سے دوبارہ رابطہ کیا اور ان سے مذہب کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ پھر ہمارا رابطہ ختم ہو گیا اور 2020ءمیں ایک بار پھر ہماری بات چیت شروع ہوئی۔ میں ہمیشہ سے اسلام کی طرف جھکاﺅ رکھتی تھی اور اس کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی خواہش مند رہتی تھی۔ انس کے ساتھ شادی اچانک ہونے والا فیصلہ نہیں تھا۔ میں کئی سالوں سے انس جیسے آدمی کے لیے ہی دعا کرتی آ رہی تھی کہ وہ میرے زندگی میں آئے۔“

اپنی رائے کا اظہار کریں