ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لئے کمپوٹر تیار

ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لئے کمپوٹر تیار

ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لئے ایک خاص انداز کا ڈیسک ٹاپ کمپوٹر تیار کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپوٹر بنانے والی ایک معروف کمپنی لیناوو نے ٹک ٹاک استعمال کرنے کے شائقین کے لئے ایک ڈیسک ٹاپ بنالیا ہے جو کہ جلد ہی دنیا کے سامنے بھی لایا جائیگا۔
لیناوو کمپنی کی جانب سے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ہے جو ٹک ٹاک کو پسند کرنے والی نسل کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے جو کہ کمپیوٹر خودکار طور پر اپنی چوڑی اسکرین کو بالکل فون کی شکل میں بدل دیتا ہے۔ لیناوو کمپنی کے مطابق اس کا 27 انچ کا مانیٹر 4 کے پینلز کے ساتھ ہے جبکہ اے ایم ڈی کا ریزین 7 4800 ای یا ریزین 5 4500 سی پی یو اس کے ساتھ ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں