ملکہ الزبتھ خون کی بوتل کے بغیر سفر نہیں کرتیں۔۔۔

ملکہ الزبتھ خون کی بوتل کے بغیر سفر نہیں کرتیں۔۔۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ سے تو سب ہی واقف ہیں اور ان کی منفرد عادتوں سے بھی جو دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔ ملکہ الزبتھ سے متعلق مزید چند ایسی عادات بتانے جا رہے ہیں جسے جان کر آپ لطف اندوز ہوں گے۔ ہم آپ کو ان کی 5 عجیب و غریب عادات کے بارے میں بتاتے ہیں جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
1- ملکہ برطانیہ گھومنے پھرنے کی بہت شوقین ہیں اور اکثر کسی نہ کسی دورے پر جاتی رہتی ہیں تو اس وجہ سے پوری تیاری کے ساتھ روانہ ہوتی ہیں۔ 94 سالہ ملکہ برطانیہ اپنے ساتھ بلڈ پیک (خون کی تھیلی ) رکھتی ہیں اور اس کے بغیر وہ کبھی سفر پر نہیں نکلتیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ساتھ ایسا خاص ملازم رکھا ہوا ہے جو شہروں کے قریبی اسپتالوں سے بخوبی واقف ہے تاکہ اگر کوئی ایمرجنسی آجائے تو وہ اسپتالوں سے فوری رابطہ کرے۔
2- ملکہ برطانیہ کو آئس کیوبز بالکل پسند نہیں تو خاص طور پر ان کے گلاس میں آئس بالز ڈالے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے شوہر فلپس نے ایک ایسی مشین بھی دریافت کر رکھی تھی جو چھوٹے چھوٹے آئس بالز بناتی تھی تاکہ وہ اپنے مشروب کو آئس بالز کی آواز کے ساتھ پی کر انجوائے کرسکیں۔
3- ملکہ الزبتھ کو مرد حضرات میں داڑھی اور بو ٹائیز پہننے کا فیشن پسند نہیں ہے اس لیئے ان کے ارد گرد جتنے بھی مرد حضرات موجود ہوتے ہیں وہ خود کو کلین شیو رکھتے ہیں۔
4- ملکہ الزبتھ کی مزید پسند اور ناپسندیدگی کی بات کی جائے تو انہیں سوپ اور آلو بھی پسند نہیں۔ بکنگھم پیلیس میں آلو کی خوراک اور سوپ کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے لیکن جب کسی تقریب میں ملکہ موجود ہوں تو کسی کی ہمت نہیں ہوتی کہ آلو یا پھر سوپ کو کھانے کا حصہ بنایا جائے۔
5- اور سب سے آخر میں ان کی ایک عادت جس کو جاننے کے بعد شاید آپ کی ہنسی نہ رک پاۓ وہ یہ کہ ملکہ کو رس بھری بے حد پسند ہے لیکن وہ پبلک میں نہیں کھاسکتی لیکن کیوں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ رس بھری کے بیجھ دانتوں میں پھنس جاتے ہیں جو کہ ملکہ کے لئے قابل قبول چیز نہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں