شہناز گل نے ڈائیلاگ وائرل کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

شہناز کورگِل نے اُن کا ڈائیلاگ وائرل کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

بی کیو نیوز! بھارتی اداکارہ و ماڈل شہنازکور گل کی جانب سے سوشل میڈیا پر اْن کا ڈائیلاگ مشہور کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ ’بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت پانے والی شہناز کور گِل انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نئی ویڈیوز اور تصاویرمداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ شہنازکور گِل نے گزشتہ دن انسٹا گرام پر ایک آئی جی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں اور فالوورز

سے مختلف موضوعات پر بات کی اور ان کےسوالات کے جوابات بھی دیئے۔ بھارتی پنجاب کی کترینہ کیف کےلقب سے مشہور شہناز کور گِل نے اس دوران اپنے بے حد مشہور ہونے والے ڈائیلاگ سے متعلق بھی بات کی۔ شہناز گِل کے بگ باس شو میں بولے گئے ڈائیلاگ کے مشہور ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میرا ڈائیلاگ کیا کروں میں مر جاؤں، بہت اچھا ڈائیلاگ تھا، تم لوگوں نے اس ڈائیلاگ کو اتنا وائرل کر دیا، مجھے بہت اچھا لگا۔ آپ سب کے پیار کا بہت بہت شکریہ

Leave a Comment