بی کیو نیوز! پاکستان میں خشک میوہ جات کے متعدد طبی فوائد سے ہم آگاہ ہیں تاہم سائنسدانوں نے مردوں کے لیے ایک ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر ہر مرد انہیں اپنی خوراک کا باقاعدہ حصہ بنا لے گا۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”بادام، بُندق اور اخروٹ مردانہ طاقت میں اضافے کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ ہماری تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ
مٹھی بھر (60گرام) بادام، اخروٹ اور بُندق کھانے سے مردوں کی ج-ن-س-ی طاقت میں 30 فیصد کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ سپین کی روویرا آئی ورجل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 18 سے 35 سال عمر کے 119 صحت مند مردوں پر تجربات کیےگئے ہیں۔ انہوں نے ان مردوں کی ج-ن-س-ی طاقت کے ٹیسٹ کیے اور پھر انہیں دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک کو 14 ہفتے تک روزانہ 60گرام بادام، اخروٹ اور بُندق کھانے کو کہا جبکہ دوسرے گروپ کو اپنی معمول کی خوراک جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ 14 ہفتے بعد جب ان کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو معلوم ہوا کہ جس گروپ کے مرد مذکورہ خشک میوے کھاتے رہے تھے ان کے سپرمز کی تعداد 16 فیصد زیادہ ہو چکی تھی۔ اس کے علاوہ ان کے سپرمز کے متحرک ہونے میں 6 فیصد اور
تادیر زندہ رہنے کی صلاحیت میں 4 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی ہیئت بھی ایک فیصد بہتر ہو گئی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر البرٹ سیلس ہیوٹس کا کہنا تھا کہ ”خشک میوہ جات میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور فولیٹ پائے جاتے ہیں جو مردوں کے سپرمز کی مقدار اور صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ ایسے مرد جنہیں اولاد کے حصول میں مشکل کا سامنا ہے انہیں ان کا لازمی استعمال کرنا چاہیے
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2F4626%2F">logged in</a> to post a comment.