ایک اورمعروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

ایک اورمعروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

بی کیو نیوز! تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ جے شری رامایا نے خودکشی کرلی۔ انڈین ایکسپریس میں کہا گیا ہے کہ بگ باس کناڈا سے شہرت حاصل کرنے والی جے شری رامیا نے پیر کی صبح بنگلور میں واقع اپنے رہائش گاہ پر خودکشی کرلی۔ انہوں نے 2017 میں بننےوالی فلم اپپو ہولی کھارا سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ بنگلور پولیس کے مطابق معروف اداکارہ کو ان کے اپنے گھر کے ایک کمرے میں

لٹکا ہوا پایا گیا ہے تاہم پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج کر تفتیش شروع کردی ہے۔ جےشری رامیا گذشتہ سال اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے فیس بک پر ایک تشوش ناک پوسٹ شیئر کی تھی۔ اداکار نے 22 جولائی 2020 کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ہار گئی۔ میں اس گھٹیا دنیا اور ڈپریشن کو خیرباد کہتی ہوں تاہم بعدازاں اداکارہ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں