سٹابری کا ایسا راز جو کہ ڈاکٹر لاکھوں میں بھی نہیں بتائیں گے۔ موجودہ موسم یعنی موسم بہار کے آتے ہی خوبصورت سرخ رنگت اور سبز پتوں والا پھل اسٹابری ہر علاقوں میں دکانوں اور ریڑھیوں پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ پھل صحت کی ضمانت تو ہے ہی اسے محبت کی علامت بھی کہاجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پھل کی چھ سو اقسام دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں یہ پھل کے طور پر استعمال ہونے کے
ساتھ ساتھ آئس کریم ملک شیک اور سلاد اور مشروبات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ بڑے بڑے ہوٹلز میں آج کل سٹابری ویک منایا جارہا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ عام طور پر لوگ اس کی افادیت سے آگاہ نہیں ہیں۔ اسٹابری کے حیران کن اور جادوئی فوائد کیا ہیں؟ یاد رہےکہ سرخ رنگ کا یہ پھل دیکھنے میں جتنا خوبصورت ہے جسمانی صحت کے لحاظ سے اتنا ہی فائدہ مند بھی ہے اگر آپ اسٹابری کو پسند نہیں کرتے تو ضرور کریں اس لئے کہ یہ لذیذ اور عرق سے بھر پور پھل ہے بلکہ کسی بھی طرح سپر فوڈ سے کم نہیں ہے وٹامن سی سے لے کر متعدد اینٹی آکسیڈنٹس تک اس میں وافرمقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اسٹابری انسان کو متعدد طبی فوائد پہنچاتی ہے اور ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں جو آپ کو حیران کر دیں گے کیونکہ یہ کچھ امراض کے لئے
جادوئی اثر رکھتی ہے طبی ماہرین کے مطابق اسٹابری وٹامن سی کے حصول کابہترین ذریعہ ہے۔ انسانی جسم اس وٹامن کو بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور اسی لئے اسے غذائی شکل میں حاصل کرنا بہت اہمیت رکھتا ہےوٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط اور طاقتور کرتا ہے کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق اگر چند ہفتوں تک اسٹابری کو روزانہ کچھ مقدار میں استعمال کیاجائے تو اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس کی طاقت خ-و-ن کا حصہ بن جاتی ہے اسی طرح سے اس کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ اسٹابری آنکھوں کی صحت کے لئے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہے اور انہی کی وجہ سے اسٹابری کا پھل موتیئے کے مرض کی روک تھام میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں بڑھاپے میں بینائی ختم ہو نے کا خطرہ بھی ہوتا ہے
ہماری آنکھوں کو وٹامن سی بھی درکارہوتا ہے تا کہ سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں کے اثرات سے بچا جاسکے جو قرنیئے کے پروٹین کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ وٹامن سی آ نکھوں کے قرنئے اور پردہ چشم کو مضبوط بنانے کا بھی کام کرتا ہے۔آپ کو یہ سن کر حیرانگی ہو گی کہ سٹرابری کینسر کے خلاف بھی مفید پائی گئی ہے وٹامن سی ایسا جزو ہے جو کینسر کی روک تھا م کے لئے بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے جسم کے صحت مند دفاعی نظام کی بدولت امراض سے دفاع بھی مضبوط ہوتا ہے ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابری میں موجود ایک جزو انسداد کینسر کی خصوصیت رکھتا ہے اور کینسر کے خلیات کی نشونما کو روکتا ہے ماہرین کے مطابق جھریوں سے تحفظ کے لئے بھی سٹابری کا استعمال مفید ہے ا س میں موجود وٹامن سی کولیگن کی پروڈکشن کے لئے بھی اہمیت رکھتا ہے جو جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2F4846%2F">logged in</a> to post a comment.