گھر میں داخل ہوتے وقت سورۃ اخلاص پڑھنے کے فوائد

گھر میں داخل ہوتے وقت سورۃآ اخلاص پڑھنے کے فوائد

بی کیو نیوز! تفسیر صاوی میں لکھا ہے کہ جو شخص گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرے اور اگر گھر خالی ہو تو حضورِ اَقدس ﷺ کو سلام کرے اور ایک بار قُلْ هُوَ اللّٰهُ پڑھ لیا کرے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فقرو فاقہ سے محفوظ رہے گا (صاوی، سورۃ الاخلاص، ۶/۲۴۵۰، ملخصاً) اور یہ بہت مُجَرّب عمل ہے۔ ان میں سے تین اَحادیث اور یہاں درج ذیل ہے. (1) حضرت ابو سعید خدری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے. نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا “کیا تم میں سے کوئی اس سے عاجز ہے کہ وہ رات میں قرآن مجید

کا تہائی حصہ پڑھ لے؟ صحابہ کرام کو یہ بات مشکل معلوم ہوئی اور انہوں نے عرض کی: یا رسولَ اللّٰہ! ہم میں سے کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا “سورۂ اخلاص تہائی قرآن کے برابر ہے. ( بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب فضل قل ہو اللّٰہ احد،۳/۴۰۷، الحدیث: ۵۰۱۵)۔ (2) حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں: حضور پُر نور ﷺ نے ایک شخص کو ایک لشکر میں روانہ کیا، وہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتے تو (سورۂ فاتحہ کے ساتھ سورت ملانے کے بعد)سورۂ اخلاص پڑھتے تھے. جب لشکر واپس آیا تو لوگوں نے نبی کریم ﷺ سے یہ بات ذکر کی تو آپ ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: “اس سے پوچھو کہ تم ایسا کیوں کرتے ہو؟ جب لوگوں نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا: یہ سورۃ رحمن کی صفت ہے اس وجہ سے میں اسے پڑھنا پسند کرتا ہوں. تاجدارِ رسالت ﷺ نے ارشاد فرمای”اسے بتا دو کہ اللّٰہ تعالیٰ اس سے محبت فرماتا ہے. ( بخاری، کتاب التّوحید، باب ماجاء فی دعاء النّبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم… الخ، ۴/۵۳۱، الحدیث: ۷۳۷۵)۔ (3) حضرت انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، ایک شخص نے سیّدِ عالَم ﷺ سے عرض کی کہ “مجھے اس سورت سے بہت محبت ہے. ارشاد فرمایا” اس کی محبت تجھے جنت میں داخل کردے گی. ( ترمذی، کتاب فضائل القرآن، باب ماجاء فی سورۃ الاخلاص، ۴/۴۱۳، الحدیث: ۲۹۱۰)۔

Leave a Comment