بی کیو نیوز! خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس جامع المعجزات ہے۔ پہلے انبیاء علیہم السلام کو جو معجزے عطاء کئے گئے تھے وہ سب آپ ﷺ کے وجود مبارک میں جمع ہوئے۔ یہاں تک کہ آپ ﷺ کا بال بال معجزہ قرار پایا۔ آپؐ کے معجزات میں سے کئی جمادات، نباتات اور حیوانات سے متعلق ہیں۔ کنکریاں آپؐ کے ہاتھ میں تسبیح کرتیں۔ شجر و حجرآپؐ پر سلام بھیجتے اور سجدہ کرتے۔
ہرنیاں آپؐ کو ضامن تسلیم کرتیں۔ اونٹ آپؐ سے فسانہ غم بیان کرتے۔ احادیث و سیرت مبارکہ کی کتب میں ایسے متعدد خوش نصیب درختوں کا ذکر بھی ملتا ہے جنہوں نے آپ ؐ کی تعظیم و تکریم کی اور مقام نبوت کو پہچانا۔ کئی درخت آپؐ کی پکار پر زمین کو چیرتے ہوئے دربار رسالت میں حاضر ہوئے اور اقرار نبوت کی سعادت حاصل کی۔ تمام انبیاء علیہم السلام کو اللہ تعالیٰ نے عملی معجزات عطا فرمائے۔ لیکن سرور کائناتؐ کو ہزاروں کی تعداد عملی معجزوں کے ساتھ ساتھ ایک بہت بڑا علمی معجزہ قرآن پاک عطاء فرمایا۔ زندہ اور ہمیشہ باقی رہنے والا یہ عظیم الشان معجزہ ہے جو اپنی معجزانہ حیثیت اور شان کے ساتھ آج بھی امت کے پاس جوں کا توں موجود ہے۔ لفظ معجزہ عجز سے نکلا جس کے معنی کوئی ایسی چیز جس سے عقل عاجز آ جائے،
کوئی ایسا واقعہ جو معمول سے بالکل منفرد ہو، جو انسان کو حیرت میں مبتلاکردے۔ بلاشبہ انبیاء کا معجزہ قدرت الٰہی کا کرشمہ ہوتا ہے۔ ایک دفعہ مکہ کی ویران گھاٹی میں نبی اکرم ﷺ کا رکانہ بن عبد ی-ز-ی-د- ( جو کہ قریش کا ایک بہت طاقتور پہلوان تھا اور قریش میں اس سے بڑا کوئی پہلوان نہ تھا) سے سامنا ہوگیا۔ آپﷺ نے اسے اسلام کی دعوت دی اس نے مطالبہ کیا کہ اگر آپ مجھے کشتی میں ہرا دیں تو میں اسلام قبول کر لونگا۔ آپ نے اسے ایک دفعہ نہیں بلکہ دو دفعہ کشتی میں پچھاڑ دیا۔ اس نے نبی اکرم ﷺ سے کہا کہ یہ بڑی حیرت کی بات ہے کہ آپ نے مجھے پچھاڑ دیا۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ میں تمہارے سامنے اس سے بھی عجیب و غریب چیز پیش کرونگا مگر شرط یہ ہے کہ تم اللہ سے ڈرو، اپنی روش بدلو اور
میری پیروی اختیار کرو۔ اس نے پوچھا کہ آپ کیا دکھانا چاہتے ہیں؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ میں اس درخت کو اپنے پاس بلاؤنگا۔ آپؐ نے درخت کو حکم دیا اور وہ درخت اپنی جگہ سے چل کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا اس کے بعد آپ نے اسے حکم دیا کہ واپس جاؤ تو وہ واپس اپنی جگہ چلا گیا۔
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2F5160%2F">logged in</a> to post a comment.