حضرت محمّدﷺ کےمعجزات (ب)

حضرت محمّدﷺ کےمعجزات (ب)

بی کیو نیوز! خاتم النبین محمد ﷺ کی ذات اقدس جامع المعجزات ہے۔ پہلے انبیاء علیہم السلام کو جو معجزے عطاء کئے گئے وہ سب آپ ﷺ کے وجود مبارک میں جمع ہوئے۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بال بال معجزہ قرار پایا۔ آپؐ کے معجزات میں سے کئی جمادات نباتات اور حیوانات سے متعلق ہیں. اسی طرح عکا شہ بن محصن معرکہ ب-د-ر میں بڑی بے ج-گ-ر-ی سے لڑ رہے تھے کہ

ان کی ت-ل-و-ا-ر لڑتے لڑتے ٹوٹ گئی وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک کھجور کی چھڑی عطا فرمائی اور فرمایا ‘‘ عکاشہ جا د-ش-م-ن-و-ں سے لڑ‘‘ حضرت عکاشہ رضی اللہ عنہ نے وہ لکڑی پکڑ کر جھٹکا دیا تو وہ ایک لمبی ت-ل-و-ا-ر بن گئی جس کی دہار تیز اور چمک دار تھی اور اس میں  اتنی مضبوطی تھی کہ حضرت عکاشہ نے یہ ت-ل-و-ا-ر ب-د-ر کے میدان میں خوب استعمال کی۔ اس ت-ل-و-ا-ر کا نام العون تھا۔ حضرت عکاشہ کے پاس یہ ت-ل-و-ا-ر ایک مدت تک رہی اور وہ اس کے جوہر ج-ہ-ا-د میں دکھاتے رہے۔ اسی طرح حضرت قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ میدان احد میں بڑی بے ج-گ-ر-ی سے لڑے اور اپنی شجاعت کے جوہر دکھائے۔ میدان احد میں حضرت قتادہ بن نعمان

کی آنکھ ز-خ-م-ی ہوگئی اور اس کی پتلی نکل کر ان کے گال پر لٹکنے لگی حضرت قتادہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے اپنے دست مبارک سے وہ پتلی واپس آنکھ میں رکھ دی تو وہ آنکھ بالکل ٹھیک ہوگئی۔ یہ آنکھ دوسری آنکھ سے بھی زیادہ تیز نگاہ اور بہتر تھی۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ میں عقبہ بن ابی معیطر کی بکریاں چرایا کرتا تھا ایک دفعہ نبی اکرم ﷺ کا وہاں سے گزر ہوا آپﷺ نے مجھ سے پوچھا کہ ‘‘ اے لڑکے کیا تیرے پاس دودھ ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا کہ ہاں دودھ ہے مگر وہ کسی کی امانت ہے میں دینے کا مجاز نہیں ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اچھا تمہارے پاس کوئی ایسی بکری ہے جو کبھی ح-ا-م-ل-ہ نہ ہوئی ہو اور نہ ش-ی-ر دار ہو، میں نے عرض کیا کہ ہاں ایسی بکری

تو ہے پھر میں نے وہ بکری پیش خدمت کردی۔ نبی اکرم ﷺ نے اس کے تھنوں پر ہاتھ پھیرا تھوڑی دیر سہلاتے رہے اس کے تھنوں میں دودھ اتر آیا۔ آپﷺ نے ایک برتن میں دودھ بھر کر وہ خود بھی پیا اور اپنے ساتھی حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو بھی پلایا، اس کے بعد بکری کے تھن پھر پہلے جیسے ہوگئے۔

Leave a Comment