ٹک ٹاک پرملالہ یوسف زئی اور میا خلیفہ کی دوستی کے خوب چرچے

ٹک ٹاک پرملالہ یوسف زئی اور میا خلیفہ کی دوستی کے خوب چرچے

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور لبنانی نژاد امریکی ماڈل میا خلیفہ کے سوشل میڈیا پر دوستی کے چرچے ہورہے ہیں۔ حال ہی میں ملالہ یوسف زئی نے ٹک ٹاک جوائن کیا اور اپنی تعارفی ویڈیو میں ملالہ نے خود کو پاکستانی ظاہر کیا جس کا تعلق سوات سے ہے۔ سوشل میڈیا اسٹار میا خلیفہ نے ملالہ یوسف زئی کی ویڈیو پر کمنٹ سیکشن میں ’کوئین‘ لکھا تو ملالہ نے بھی ’’بیسٹی‘‘ یعنی بہترین دوست کا خطاب دیا۔ تاہم ان دونوں کمنٹس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا

جارہا ہے۔ مجموعی طور پر اس ویڈیو کو 75 ہزار لوگ لائک کرچکے ہیں۔ لیکن 30 ہزار سے زائد لوگ صرف میا خلیفہ اور تقریباً 24 ہزار لوگ ملالہ کے کمنٹ کو لائک کرچکے ہیں۔ دوسری جانب میاں خلیفہ اور ملالہ یوسف زئی کی دوستی پریوسف انٹونیو نامی اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میا خلیفہ اور ملالہ یوسف زئی میں دوستی ہوگی لیکن آج وہ دن بھی آگیا۔

Leave a Comment