حضورﷺ کا مسجدا-ق-صٰ-ی سےعرش معلیٰ تک کے سفرمیں کن کن انبیاءکرام سےملاقات ہوئی

حضورﷺ کا مسجداقصٰی سےعرش معلیٰ تک کے سفرمیں کن کن انبیاءکرام سےملاقات ہوئی

بی کیونیوز! حضورﷺ کا مسجدا-ق-صٰ-ی سےعرش معلیٰ تک کے سفرمیں کن کن انبیاءکرام سےملاقات ہوئی۔ مسجد ا-ق-ص-ی میں منعقدہ تقریبات سے فارغ ہو کرآسمان کی طرف سفر کی تیاری شروع ہوئی ۔اسی طرح حضرت جبرائیل ؑ و میکائیل ؑ نے رکاب تھام لی۔اور آپ براق پر سوار ہوئے۔ جبریل ؑ نے اسے پروازکا حکم دیا ۔ براق نے ایک ہی چوکڑی لگائی ہوگی کہ آسمان اول کا دروازہ جسے باب الحفظہ کہتے ہیں آب و تاب سے چمکتا ہوا

سامنے تھا جبرائیل ؑ نے دروازہ کھلوایا تو حضرت آدم ؑ استقبال کے لیے موجود تھے۔آپ ﷺ نے حضرت آدم ؑ کو سلام کیا انہوں نے جواب میں فرمایا مرحبا لابن الصالح والنبی الصالح۔ پہلے آسمان کے عجائبات دیکھنے کے بعد آپ ﷺ دوسرے آسمان پر تشریف لے گئے وہا ں حضرت یحیےٰ ؑ اور حضرت عیسیٰ ؑ سے ملے۔ پھر تیسرے آسمان پر تشریف لے گئے وہاں آپ کی ملاقات حضرت یوسف ؑ سے ہوئی۔ اور پھر چوتھے آسمان پر تشریف لے گئے وہاں حضرت ادریس ؑ سے ملاقات ہوئی۔ پانچویں آسمان پر حضرت ہارون ؑ سے ملاقات ہوئی۔ چھٹے آسمان پر حضرت موسیٰ ؑ سے ملاقات ہوئی۔ ساتویں آسمان پر تشریف لے گئے وہاں حضرت ابراھیم ؑ سے ملاقات ہوئی۔ دیکھا کہ حضرت ابراھیم ؑ بیت معمور سے پشت لگائے بیٹھے ہیں آنحضرت ﷺؑ نے حضرت ابراھیم ؑ سے سلام کیا انہوں نے بھی سلام کا جواب دیا۔ آپ نے دیکھا کہ

دادا جان بہت سے بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔ پو چھا کہ یہ کیا سلسلہ ہے جواب ملا جو طالبات دین بچپن میں فوت ہو جاتے ہیں انکی ارواح کو یہاں تعلیم دی جاتی ہے ۔آپ بے حد خوش ہوئے۔ جبرائیل ؑ سے پوچھا یہ بیت المعمور کیا ہے۔ انہوں نے بتایا بیت معمور قبلہء ملائکہ ہے جو ٹھیک خانہ کعبہ کی سیدھ یعنی عمود میں آسمانوں پر قائم ہے روزانہ ستر ہزارفرشتے اس کا طواف کرتے ہیں ایک جماعت جس نے ایک مرتبہ اس کا طواف کرلیا ہے اب ق-ی-ا-م-ت تک اس کی باری نہیں آئے گی۔

Leave a Comment