بی کیونیوز! آسمان پرحضرت جبریل ؑ کا مسکن کہاں ہے؟ بیت المعمور سے گذر کر ایک مقام پر پہنچے جسے سدرۃ المنتہی کہتے ہیں۔ جو ایک بیری کا درخت تھا جس پر بڑے بڑے پھل لگے ہوئے تھے۔ جبریل ؑ امین نے کہا میرے آ قا یہ آپ کے خادم کا گھر ہے۔ اس نوری پرندے کا مسکن اور آشیانہ اسی درخت کی ایک ٹہنی ہے۔ سدرۃ المنتہیٰ وہ مقام ہے جہاں زمین سے اوپر جانے والی چیز پہلے اس مقام پر رکتی ہے۔ پھر
اوپر جاتی ہے اور جو چیز اوپر سے آسمان کی طرف سے آتی ہے۔ پہلے یہاں رکتی ہے۔ پھر نیچے آتی ہے اس لیے اس کو سدرۃ المنتہیٰ کہا جاتا ہے۔ سدرۃ المنتہی گذر کر آپ کوبتایا گیا کہ اب آپ وہاں چلیں گے جہاں آپ کے والد محترم آدم علیہ السلام اور اما ں جان حوا علیہا السلام رہتے تھے۔ اور پھر دنیا میں بھیج دیے گئے۔ اور ان کی اولاد میں سے جو بھی نیک اعمال کرنے والے ہوں گے ان کو یہاں لایا جائے گا۔ اور یہ اللہ تعالی کے انعام و اکرام کی جگہ جنتیں تھیں۔ جیسا کہ قرآن مقدس میں حق تعالیٰ شانہ نے ارشادفرما یا: عند سدرۃ المنتہیٰ عند ھا جنت المآ وی تو آپ ﷺ کو سدرۃ المنتہیٰ کے بعد جنت کی سیر کرائی گئی۔ جہاں آپ نے اپنا محل دیکھا اور اپنے صحابہؓ اور دوسرے مومنین کے محلات کو دیکھا اور جنت کی دوسری نعمتوں کا ملاحظہ کیا۔ جنت کے با غات خوبصورت نہریں چشمے آبشاریں اور جنت کی مخلوقات دیکھی۔
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2F5937%2F">logged in</a> to post a comment.