مسیحی جوڑے نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کراسلام قبول کر لیا

مسیحی جوڑے نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کراسلام قبول کر لیا

بی کیونیوز! سرگودھا میں مسیحی جوڑے نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر عالم دین کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔ جس پر ان کے اسلامی نام رکھ کر خوش آمدید کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ ماڈل مدرسہ میں عالم دین کے ہاتھوں طفیل ٹاؤن کے مسیحی نوجوان ہارون مسیح اور مسیحی دوشیزہ شمائلہ سموئیل نے کلمہ طیبہ پڑھا لیا۔ جس پر نوجوان کا نام

محمد ہارون اور دوشیزہ کا نام شمائلہ فاطمہ اسلامی رکھ دیئے گے اور عالم دین قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے نو مسلم جوڑے کواسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کراسلام قبول کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے جوڑے کیلئے ایمان کی استقامت کیلئے دعا کروائی۔ تو جوڑے دین تعلیم حاصل کر کے خدمت دین کے کام کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Comment