انسان کی م-و-ت کے کتنی دیر بعد فنگرپرنٹس ختم جاتے ہیں؟

انسان کی موت کے کتنی دیر بعد فنگرپرنٹس ختم جاتے ہیں؟

بی کیونیوز! سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اس کی دو وجوہات ہیں کسی بھی شخص کی م-و-ت کے بعد ایک گھنٹے کے اندر اندر ٹشوز میں زیادہ تبدیلی نہیں ہوتی، بہت ہی کم وقت گزرنے کی صورت میں شائد فون کھل جائے۔ تاہم اس کے بعد فنگر پرنٹس تو لئے جا سکتے ہیں لیکن موبائل کونہیں کھول سکتے کیونکہ م-و-ت کے ساتھ ہی انگلیوں میں ”الیکٹریکل چارج‘‘ ختم ہو جاتا ہے۔ دوران خ-و-ن رکنے سے جسم میں زندگی کی

صورت میں دوڑنے والا ”الیکٹریکل چارج ‘‘ باقی نہیں رہتا جبکہ موبائل فون صرف انگلی سے نہیں کھلتا بلکہ انگلی میں جاری الیکٹریکل چارج کو بھی محسوس کرتا ہے۔ ہاں البتہ فلموں اور ڈراموں میں فون کو کھولتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن یہ حقیقت کے برعکس ہے۔ دوسرے یہ کہ پانی کی کمی سے فنگر پرنٹس سکڑ جاتے ہیں۔ اس لئے یہ بات درست ہے جیسے ہی کسی شخص کی م-و-ت واقع ہو نے کے بعد انگلی موبائل پر رکھنے کے باوجو وہ نہیں کھلے گا۔ اس ضمن میں پہلی اہم تحقیق 14جولائی 2015ء کو ”نیشنل اکیڈمی آف سائنس ‘‘ (امریکہ)نے جاری کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ”م-و-ت کے فوراََ بعد جسم میں ہونے والی بتدیلیوں کے ساتھ ساتھ فنگر پرنٹس قابل اعتماد نہیں رہتے۔ م-و-ت کے بعد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فنگر پرنٹس میں بھی کچھ تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں‘‘۔ اسی موضوع پرامریکی ادارے ”نیشنل کریمینل جسٹس ریفرنس سروس ‘‘ نے

قانون اور انصاف کے پیشے سے منسلک افراد کی رہنمائی کے لئے کتاب اور مقالات بھی شائع کئے ہیں۔ ادارے نے لکھا ہے کہ ”م-ر-ن-ے کے بعد جلد میں پانی کی کمی ہونے لگتی ہے جس سے انگلیاں بھی خشک ہونے لگتی ہیں، اس صورت میں انگلیوں کو کچھ وقت کے لئے پانی میں ڈبویا جا سکتا ہے۔ پانی سے جلد نرم ہو کر کچھ وقت کے لئے اصلی حالت کے قریب آ جاتی ہے۔ یہ فنگر پرنٹس پرانی کمپیوٹر فائل کو کھولنے میں کسی حد تک مدد دے سکتے ہیں، لیکن ضروری نہیں کہ ہر بار کامیابی مل جائے۔ اس کا دارومدار اس بات پر ہے کہ فنگر پرنٹس ہ-ل-ا-ک-ت کے بعد کتنی جلدی لئے گئے ہیں‘‘۔ بعض سائنس دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ” فنگر پرنٹس کے بغیر کسی بھی شخص کی کمپوٹرائزڈ فائل تک نہیں پہنچا جا سکتا اس کے لئے پولیس کو ہم ایک راستہ بتا دیتے ہیں وہ یہ کہ پولیس م-ج-ر-م کی کھال کو سائنسی طریقے سے

ایک حد تک بحال بھی کر سکتی ہے۔ کیونکہ جلد کا ایک حصہ لے کر تجربہ گاہ میں بھیجا جا سکتا ہے، جہاں سائنس دان کے لئے فنگر پرنٹس لینا کوئی مسئلہ نہیں۔ سب کچھ بحال کیا جا سکتا ہے‘‘۔ انگلیوں کی لکیروں کو اصل حالت کے قریب تر ین لانے کے لئے silicone puttyکا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تب ہی ان نشانات کو قانون نافذ کرنے والے ادارے استعمال کر سکتے ہیں۔ 5نومبر 2013ء کو ”GMS Interdisciplinary Plastic and Reconstructive Surgery DGPW‘‘ کے محققین نے مزید تحقیق کے بعد کچھ نئے انکشافات کئے تھے۔ محققین نے ” Thanatopractical Processing‘‘عمل کے ذریعے جلد اور جسم کی سختی کو ختم کرنے کا طریقہ ڈھونڈ ا تھا۔ 400مردوں پر تجربات کے دوران انہوں نے کہا کہ جسم میں گلنے سڑنے کا عمل شروع ہونے کے بعد کئی مرحلے آتے ہیں، ایک دم تو جسم گل کرخراب نہیں ہو جاتا سب سے پہلے اس میں سختی پیدا ہوتی ہے، سختی سے

فنگر پرنٹس لینے میں دشواری پیدا ہوتی ہے۔ اسے حل کرنے کے لئے سائنس دانوں نے وہی طریقہ بتایا جس کا ہم اوپر ذکر کر چکے ہیں۔ تین چوتھائی کیسوں میں اس سختی کو 11دن کے اندر اندر سو فیصد درست حالت میں لایا جا سکتا ہے‘‘۔ یعنی 11دن تک فنگر پرنٹس سو فیصد قابل اعتبار اور قابل استعمال رہتے ہیں۔ بہت زیادہ گلنے کے باوجود بھی سائنس دان 11دنوں میں لائے جانے والے فنگر پرنٹس کو ٹھیک کر سکتے ہیں۔ 2017ء میں امریکی جریدے ”ایس ایس اے ٹوڈے‘‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق گرم موسم میں چار دن اور ٹھنڈے موسم میں 50دن تک فنگر پرنٹس قابل دستاویزات کی چھان بین کے لئے استعمال میں رہتے ہیں۔

Leave a Comment